ETV Bharat / state

کشمیر میں 'جمعہ' کو مکمل لاک ڈاؤن - Kashmir lockdown

کورونا کی دوسری لہر میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع میں نافذ کورونا کرفیو میں 31 مئی کو نرمی کی تھی تاہم شبانہ اور 'ویک اینڈ' کورونا کرفیو بدستور نافذ ہے۔

وادی کشمیر میں 'جمہ' کو مکمل لاک ڈاؤن
وادی کشمیر میں 'جمہ' کو مکمل لاک ڈاؤن
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 6:43 PM IST

وادی کشمیر میں جمعہ کے روز ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہا جس کی وجہ سے معمولات زندگی درہم وبرہم ہو کر رہ گئے۔

وادی میں گذشتہ جمعہ کو بھی مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا بظاہر یہ لاک ڈاؤن نماز جمعہ کے اجتماعات کے پیش نظر نافذ کیا جاتا ہے تاکہ لوگ ایک ہی جگہ پر بڑی تعداد میں جمع نہ ہو سکیں۔

کورونا کی دوسری لہر میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع میں نافذ کورونا کرفیو میں 31 مئی کو نرمی کی تھی تاہم شبانہ اور 'ویک اینڈ' کورونا کرفیو بدستور نافذ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وادی کے سبھی دس اضلاع میں جمعے کو ایک بار پھر لوگوں کی نقل و حمل کو محدود کرنے کے لئے پابندیاں عائد رہیں جس سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔

بازاروں میں الو بول رہے تھے تاہم سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی جزوی نقل وحمل جاری تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بعض علاقوں میں سڑکوں پر بریکیڈس لگا دئے گئے ہیں اور سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہری سنگھ ہائی سٹریٹ کو لالچوک کے ساتھ جوڑنے والے امیرا کدل کو دونوں طرف بند کر دیا گیا ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ سری نگر کی کسی بھی جامع مسجد بشمول نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد اور درگاہ حضرت بل میں بھی نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہ کچھ جامع مساجد میں اذان دی گئی لیکن نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: لاک ڈاون سے سٹرابری کے کاشتکار سخت پریشان

موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر اضلاع میں بھی جمعے کو ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہا جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔

ضلع صدر مقامات میں واقع کسی بھی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی تاہم دور افتادہ علاقوں میں کہیں کہیں احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ نماز جمعہ ادا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.