ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں سردی کی لہر جاری، سرینگر سرد ترین رات ریکارڈ

author img

By

Published : Dec 25, 2022, 1:16 PM IST

محکمٔ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'وادی میں 26 سے 30 دسمبر تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا بھی امکان ہے۔ weather forecast in Kashmir

کشمیر میں سردی کا لہر جاری، سرینگر سرد ترین رات ریکارڈ

سرینگر: وادیٔ کشمیر میں گرچہ موسم خشک ہے تاہم شہنشاہ زمستان چلہ اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے دو چار کر رہا ہے بلکہ آبی ذخائر کو بھی منجمد کر رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں رواں سیزن کی اب تک کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قبل ازیں سری نگر میں 21 دسمبر کو سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Cold wave continues in Kashmir

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 25 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں زمستانی ہواؤں کا زور جاری، پہلگام سرد ترین مقام

محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 26 سے30 دسمبر موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 26 اور27 دسمبر کو ہلکی برف باری اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے مغل روڈ، زوجیلا، کرناہ اور سادھنہ ٹاپ پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم وادی میں فی الوقت بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دریں اثنا وادی میں اتوار کو بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا ور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی تاہم دوران شب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے نتیجے میں آبی ذخائر کو جزوی طور منجمد پایا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.