سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 9 اپریل کو جھیل ڈل میں "اتھواس "نام کی صفائی مہم شروع کرنے کے بعد الگ الگ محکموں کے سربراہان اور مختلف کالجوں کے طلبہ کو ڈل جھیل کی صفائی مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔اسی کڑی کے تحت منگل کے روز جھیل ڈل میں ڈی ویڈنگ مہم کا آغاز ڈپٹی اکاؤٹنٹ جنرل( آیڈیٹ) انابت خالق نے کیا، جس میں امرسنگھ کالج کے طلبہ و طالبات نے بھی بڑھ چڑھ حصہ لیا۔Amar Singh College Students in Dal Cleanness Drive
مزید پڑھیں:
- De Weeding of Dal Lake: سبھوں کی شراکت داری سے ہی ڈل جھیل کی شان رفت بحال ہوگی، شکیل رومشو
- Athwas Dal Cleanness Drive: جھیل ڈل کی شان رفت بحال کرنے کے لیے حکومت پر عزم، منوج سنہا
واضح رہے گزشتہ ہفتے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ جھیل ڈل کی شان رفت کو بحال کرنے کے لیے حکومت پر عزم ہے اور گزشتہ دو برس سے جھیل ڈل اور نگین جھیل میں جاری صفائی مہم کے خاطر خواں نتائج بھی بر آمد ہورہے ہیں کیونکہ اس صفائی مہم میں انتظامیہ نے مقامی لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں جھیل ڈل اتنا صاف نہیں تھا جتنا کہ آج یہ صاف دکھائی دے رہا ہے۔