ETV Bharat / state

Ranking of Kashmir Hospitals صحت عامہ کی سہولیات سے متعلق اسپتالوں کی درجہ بندی جاری - Classification hospitals public health facilities

نیشنل ہیلتھ مشن جموں وکشمیر نے رواں برس جولائی کے لیے اسپتال منیجمنٹ سسٹم پر صحت عامہ کی سہولیات کی درجہ بندی جاری کی۔

صحت عامہ سہولیات سے متعلق اسپتالوں کی درجہ بندی جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 1:08 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے نیشنل ہیلتھ مشن نے اس برس جولائی کے لیے اسپتال مینجمنٹ سسٹم پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کردی ہے۔ جس میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹیڈ اسپتالوں کے زمرے میں میڈیکل کالجوں میں پہلا درجہ نفسیاتی امراض اسپتال جموں نے حاصل کیا ہے۔ اس کے بعد کے درجے میں چھاتی کے اسپتال جموں، لل دید اسپتال سرینگر، جی ایم سی راجوری اور ایس ایم جی ایس اسپتال کو شامل کیا گیا ہے۔ اس زمرے میں سب سے نیچے گورنمنٹ ڈینٹل کالج جموں، نفسیاتی امراض اسپتال سرینگر، گورنمنٹ ڈینٹل کالج سرینگر، جی ایم سی ہندوارہ اور جموں سپر اسپیشلیٹی اسپتال رکھا گیا ہے۔

ادھر ضلع اسپتالوں کے زمرے میں پہلے نمبر پر بڈگام، شوپیاں، سانبہ، گاندربل اور ضلع اسپتال پلوامہ اور جے ایل ایم این ایم سرینگر کا نمبر آتا ہے۔ اس زمرے میں سب سے نیچے 5 میں ایم سی سی ایچ اننت ناگ، ڈی ایچ بڈگام، ڈی ایچ بانڈی پورہ، ڈی ایچ کولگام اور گورنمنٹ اسپتال گاندھی نگر جموں شامل ہیں۔ کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں کے زمرے میں پہلے نمبر پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سیر نے حاصل کیا ہے۔ اس کے بعد کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کرالگنڈ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چوکی چورا اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بسولی نے حاصل کیا ہے۔ اس زمرے میں سب سے نیچے 5 کمیونٹی ہیلتھ سینٹر درہال، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر تھانہ منڈی، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کالا کوٹ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر تریتھ اور رہامہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.