ETV Bharat / state

تصادم کے بعد فورسز اور مقامی نوجوانوں کے مابین جھڑپیں - فورسز پر پتھراؤ

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے بٹہ مالو میں ہوئے تصادم کے بعد سیکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں کے مابین جھڑپیں ہوئی۔

تصادم کے بعد فورسز اور مقامی نوجوانوں کے مابین جھڑپیں

author img

By

Published : Sep 17, 2020, 9:51 PM IST

بٹہ مالو میں ہوئے تصادم میں تین عسکریت پسند اور ایک مقامی خاتون ہلاک ہوئی ہے۔ جبکہ سی آر پی ایف کا ایک سینیئر افسر بھی شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔

تصادم کے بعد فورسز اور مقامی نوجوانوں کے مابین جھڑپیں

ذرائع نے بتایا کہ تصادم ختم ہوتے ہی مقامی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا اور کشمیر کے حق میں نعرہ بازی کی۔

فورسز نے لوگوں کے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے اور پیلٹ کا استعمال کیا۔

بتا دیں کہ سرینگر کے بٹہ مالو میں جمعرات کی علی الصبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں تین عسکریت پسند اور ایک خاتون ہلاک جبکہ سی آر پی ایف کا ایک سینیئر افسر بھی شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت ذاکر احمد ولد نثار احمد ساکنہ آلورہ شوپیان، عبیر مشتاق ولد مشتاق احمد ساکنہ بدراگنڈ کولگام اور عادل حسین بھٹ ولد عبد الرشید بھٹ ساکنہ بٹپورہ چرسو کے طور کی ہے۔ تینوں کا تعلق حزب المجاہدین عسکری تنظیم سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اونتی پورہ: بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مقامی 45 سالہ خاتون کوثر جاں بحق ہوئی ہیں۔

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے تصادم کے دوران ایک مقامی خاتون کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا "مجھے افسوس ہے کہ بٹہ مالو کی رہنے والی کوثر ریاض گولیوں کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئیں۔ کافی عرصے سے عسکری مخالف کارروائیاں صاف اور شفاف طریقے سے انجام دی جا رہی تھیں تاہم یہ واقعہ افسوسناک ہے۔ سی آر پی ایف کے ایک ڈپٹی کمانڈر بھی اس تصادم کے دوران زخمی ہوئے ہیں جن کا اس وقت آرمی کے اسپتال میں علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ امسال وادی کشمیر میں سیکیورٹی فورسز نے عسکری مخالف کاروائیوں میں تیزی لائی ہے رواں برس کے دوران 72 تصادم آرائیوں میں 177 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جن میں اعلیٰ کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.