ETV Bharat / state

سرینگر: پانپور تصادم میں زخمی شہری کی اسپتال میں موت

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 10:09 AM IST

گزشتہ شب زخمی شخص کو سب اسسٹنٹ اسپتال سے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے سر پر گہری چوٹ تھی جس کے بعد اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

Civilian
Civilian

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پامپور علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان چل رہے تصادم آرائی کے دوران گزشتہ شب دو عام شہری زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک کی جمعہ کو سرینگر کے ہسپتال میں موت ہو گئی ہے۔

سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ "گزشتہ شب زخمی شخص کو سب اسسٹنٹ ہسپتال سے یہاں منتقل کیا گیا تھا۔ ان کے سر پر گہری چوٹ تھی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔"

انہوں نے بتایا کہ "زخمی شخص کو رات بھر وینٹیلیٹر پر پر رکھا گیا لیکن مریض کی حالت سنگین بنی ہوئی تھی، تاہم آج صبح 6:30 بچے ان کی موت واقع ہوگئی۔"

ہلاک شدہ افراد کی شناخت پاپور کے عابد نبی کے طور پر ہوئی ہے جبکہ دوسرا زخمی شخص کفایت احمد اس وقت سری نگر کے بون اینڈ جوائنٹ ہاسپٹل میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت کافی بہتر بتائی جا رہی ہے۔
قابل ذکرہے کی پولیس نے بھی گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ تصادم آرائی کے شروع ہوتے ہی عسکریت پسندوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں دو عام شہری زخمی ہوئے تھے جن کو علاج کے لیے سر کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق پامپور کے میج علاقے میں چل رہے تصادم میں ابھی تک ایک عسکریت پسند ہلاک کیا گیا ہے جب کہ دیگر کارروائی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.