ETV Bharat / state

حکومت کورونا کی روک تھام کرنے میں ناکام: سول سوسائٹی

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 12:01 PM IST

سول سوسائٹی کے چیئرمین عبد القیوم وانی نے کہا کہ وہ ہنر اور روزی کمانے کی مہارت کے خلاف نہیں لیکن کشمیری معاشرے میں ثقافت اور فیشن کے نام پر بے راہ روی اور بے حیائی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

حکومت کورونا کی روکتھام کرنے میں ناکام: سول سوسائٹی

جموں وکشمیر سول سوسائٹی فورم نے مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام نہ کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سول سوسائٹی نے کہا کہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود باغات خاص کر باغ گل لالہ میں سیاحوں کے رش کو مدنظر انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاح متعدد ریاستوں سے آرہے ہیں۔ سیاح کورونا بیماری کی رو سے صحت کی حفاظت کے کئے خطرہ بننے ہوئے ہیں، جبکہ ہسپتالوں میں بستروں کی عدم دستیابی اور دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی جان لینے والے مرض کی وجہ سے ڈاکٹروں نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

سول سوسائٹی کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے کہا کہ جموں و کشمیر بھی تیزی سے پھیلنے والی نئی لہر سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ وہیں اگر باغات میں سیاحوں کا رش کم کرنے کے لئے موثر حکمت عملی نہیں اپنائی گئی اور پُر کشش اجتماعات جیسے فیشن شوز پر پابندی عائد کرنا جیسے مناسب اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو وادی کشمیر میں حالات مزید ابتر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی پہلی لہر کے وقت بنیادی ڈھانچے اور مشکلات کا تجربہ آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔وانی نے کہا کہ جے کے سی ایس ایف ہنر اور روزی کمانے کی مہارت کے خلاف نہیں لیکن کشمیری معاشرے میں ثقافت اور فیشن کے نام پر بے راہ روی اور بے حیائی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.