ETV Bharat / state

CD Hospital To Be Shifted سی ڈی ہسپتال ڈلگیٹ کو جی بی پنتھ ہسپتال میں منتقل کرنے کا فیصلہ

سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں قائم امراض چھاتی کے ہسپتال کو آئندہ دو ہفتوں کے دوران جی بی پنتھ ہسپتال سونہ وار منتقل کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق سی ڈی ہسپتال کی عمارت میں نشہ چھڑانے کا ایک مرکز قائم کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے جو کہ جی بی سرینگر کے زیرنگرانی کام کریں گا۔

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 4:51 PM IST

cd-hospital-to-be-shifted-to-gb-panth-hospital-in-next-two-weeks-official
سی ڈی ہسپتال ڈلگیٹ کو اگلے دو ہفتوں میں جی بی پنتھ ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

سرینگر:سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں قائم امراض چھاتی کے اہسپتال کو آئندہ دو ہفتوں کے دوران جی بی پنتھ اہسپتال سونہ وار منتقل کیا جائے گا۔امراض چھاتی اہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے اس بات تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً دو ہفتوں میں سی ڈی ہسپتال کو سونہ وار منتقل کر دیا جائے گا جو پہلے بچوں کا ہسپتالوں ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سونہ وار میں ہر بستر آکسیجن سے لیس نہیں تھے،تاہم سینے کی امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے ہر بیڈ کے لیے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے،جس پر اس وقت کام جاری ہے۔ ایسے میں اب اگلے دو ہفتوں میں کام مکمل ہونے کی توقع ہے اور اس کے بعد چھاتی کے ہستپال کو منتقل کر کے سونہ وار میں منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ برس بچوں کے ہسپتال جی بی پنتھ کو سونہ وار سے بمنہ منتقل کیا گیا اور اس کے بعد پرنسپل جی ایم نے سی ڈی ہسپتال کو سونہ وار منتقل کرنے کے لئے ایک ایکشن پلان بنانے کی ہدایت جاری کی تھی۔حکام کے مطابق ڈلگیٹ میں قائم سی ڈی ہسپتال کی عمارت کو متعدی امراض کے ہسپتال کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔جبکہ پلمونری ،شعبہ تپ دق اور دیگر شعبہ جات بھی سونہ وار میں ہی کام کریں گا۔

مزید پڑھیں: CD Hospital Shifted TO GB Panth Hospital سی ڈی اہسپتال کو جی بی پنتھ منتقل کرنے کی منظوری

حکام کے مطابق سی ڈی ہسپتال کی عمارت میں نشہ چھڑانے کا ایک مرکز قائم کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے جو کہ جی بی سرینگر کے زیر نگرانی کام کریں گا۔جی بی پنتھ سونہ وار میں ڈاکٹروں کے لیے کمرے اور مناسب مشنری کے لحاظ سے اچھی سہولیات موجود ہیں۔وہیں ہسپتال کی گنجائش 150 سے 250 بستر تک بڑھ جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.