کرائم برانچ کشمیر کی ونگ نے بدھ کے روز ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو کہ جموں وکشمیر ہاؤسنگ بورڈ کے تیکنیکی ماہر کے طور خود کو پیش کر رہا تھا ۔حالانکہ مذکورہ شخص کو ہاؤس بورڈ نے فارغ کیا تھا اور متعلقہ محکمے سے اب اس شخص کی کوئی بھی وابستگی نہیں تھی۔ CBK Arrests SLTC expert of JK Housing Board
کرائم برانچ کشمیر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا یے کہ لال بازار سرینگر کے رہنے والے حکیم مزمل نامی شخص کو ایف آئی آر زیر نمبر 67/2022 انڈر 420، 467 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے خلاف آئی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت کرائم برانچ کشمیر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا یے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمہ جموں و کشمیر ہاؤسنگ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ حکیم مزمل ریاستی سطح کے تکنیکی ماہر کے طور جموں وکشمیر ہاؤسنگ بورڈ سے فارغ کرنے کے باوجود بھی خود کو ایس ایل ٹی سی (SLTC) ماہر کے طور پیش کر کے سرکاری مہر کا غلط استعمال کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
ایسے میں کرائم برانچ کشمیر کی ونگ نے اس معاملے کی تناظر میں تحقیقات شروع کی جس میں ابتدائی تفتیش کے دوران ہی لگائے گئے الزامات کو درست پائے گئے۔ معاملے کی نسبت تحقیقات جاری ہے۔