ETV Bharat / state

عارضی ملازمین کا سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ - کسمپرسی کی زندگی

جے کے کمپا واچ اینڈ وارڈ سے وابستہ عارضی ملازمین نے اپنی مانگوں کو لیکر سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

عارضی ملازمین کا سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Aug 22, 2020, 8:21 PM IST

جے کے کمپا واچ اینڈ وارڈ کیزوول لیبرز ایسوسی ایشن سے وابستہ عارضی ملازمین نے ہفتہ کو سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاج میں شامل عارضی ملازمین نے رکی پڑی تنخواہوں کی واگزاری اور نوکریوں کی مستقلی سمیت دیگر مطالبات کو پورا کرنے کی انتظامیہ سے اپیل کی۔

عارضی ملازمین کا سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ

احتجاج میں شامل عارضی ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ برسوں سے مستقلی کے لیے ترس رہے ہیں اور انہیں Minimum Wages Act کے زمرے میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو یونین ٹیریٹری میں تبدیل تو کیا گیا ہے تاہم دیگر مرکزی خطوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی ملازمین کو مرکزی اسکیموں کے زمرے میں شامل کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مہینوں سے رکی پڑی تنخواہوں کو واگزار نہ کئے جانے سے وہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

اس ضمن میں انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے انکے دیرینہ مطالبات کو جلد پورا کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.