ETV Bharat / state

سرینگر کے گلاب باغ کا محاصرہ 18 گھنٹوں کے بعد ختم - گلاب باغ کا محاصرہ

سرینگر کے مضافات میں واقع گلاب باغ میں 18 گھنٹوں تک جاری رہنے والا محاصرہ حفاظتی اہلکاروں نے ختم کر دیا ہے۔

سرینگر کے گلاب باغ کا محاصرہ 18گھنٹوں کے بعد ختم

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 2:54 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو منگل کی شام سرینگر کے مضافاتی علاقہ گلاب باغ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی جس سے بعد سیکورٹی فورسز نے بستی کو محاصرہ میں لے لیا تھا۔

سرینگر کے گلاب باغ کا محاصرہ 18گھنٹوں کے بعد ختم

محاصرہ کے دوران سیکورٹی فورسز نے علاقے میں رہائشی مکانوں کی تلاشی لی تھی۔ رات بھر تلاشی کارروائی جاری رہنے کے بعد آپریشن میں سیکورٹی فورسز کو کوئی بھی کامیابی حاصل نہ ہوئی جس کے بعد محاصرے کو 18 گھنٹوں کے بعد ختم کیا گیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ منگل کی شام کو محاصرے کے دوران گولیوں کی آوازیں بھی سنائی دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایک عمارت کو نقصان بھی پہنچا ہے۔‘‘

تاہم پولیس کی جانب سے محاصرے کے متعلق کوئی بھی جانکاری نہیں دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.