سرینگر: محکمہ ہینڈلوم اینڈ کرافٹس اور پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے باہمی اشتراک سے پیر ماشی ہنر مندوں کی صلاحیت سازی کے لیے کشمیر ہارٹ نمائش گاہ میں دو روزہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ صلاحیت سازی پروگرام کی صدارت ڈائیریکٹر ہینڈلوم اینڈ ہنڈی کرافٹس محمود احمد شاہ نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے پیر ماشی دستکاروں کے ساتھ تفصلی بات چیت کی اور دستکاروں کو درپیش مسائل بھی سنے۔Capacity Building Workshop on paper maché
انہوں نے پدم شری ایوارڈ یافتہ ماہر دستکار فیاض جان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں ایسے ہنرمندوں سے تحریک پاکر دستکاری کے شعبے کو آگے لے جانے کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر کوششیں کرنی چاہئیں۔ paper mache workshop in Srinagar
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پیپر ماشی کا فن اور ڈیزائن اکثر دستکاروں کو وراثت میں ملا ہوا ہے ایسے میں اب محکمہ اسکول آف ڈیزائن اینڈ کرافٹ ڈیولپمنٹ کے ذریعے ڈائزن میں جدت لائی جا رہی ہے۔ پروگرام کے پہلے روز 30 سے زائد پیر ماشی دستکاروں نے شرکت کی۔Capacity Building Workshop for paper maché Artisans
مزید پڑھیں: سرینگر کی پیپر ماشی یورپ اور امریکہ میں بھی مشہور