ETV Bharat / state

Canada Travel Advisory to Hit Kashmir Tourism 'کنیڈا کی کشمیر ایڈوائزری سے بین الاقوامی سیاحت متاثر ہو سکتی ہے' - کشمیر میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد

جی ٹونٹی سمٹ کے بعد کشمیر میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں اضافہ دیکھا گیا تھا تاہم اب بھارت اور کنیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی کا خمیازہ یہاں کے شعبہ سیاحت سے جڑے افراد کو بھگتنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ کینیڈا نے شہریوں کو جموں کشمیر آنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

’کنیڈا کی کشمیر ایڈوائزری سے بین الاقوامی سیاحت ہو سکتی ہے متاثر‘

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 12:33 PM IST

’کنیڈا کی کشمیر ایڈوائزری سے بین الاقوامی سیاحت ہو سکتی ہے متاثر‘

سرینگر (جموں کشمیر): بھارت اور کینیڈا کے مابین سفارتی کشیدگی سے کشمیر کی سیاحت متاثر ہونے والی ہے کیونکہ کینیڈا نے اپنے شہریوں کو جموں کشمیر جانے سے گریز کرنے کی مشاورت جاری کی ہے۔ کشمیر میں جی ٹوینٹی سمٹ کے بعد بیرونی سیاحوں کی آمد کی شروعات ہوئی تھی، تاہم کینیڈا کی اس مشاورت سے بیرونی سیاحوں کی آمد بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

غور طلب ہے کہ کینیڈا اور بھارت کے مابین خالصتانی ٹائگر فورس کے لیڈر ہردیپ سنگھ نِجار کی کینیڈا میں ہلاکت سے سفارتی تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ 45 برس کے نِجار کو نامعلوم افراد نے جون میں کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہلاک کیا تھا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ نِجار کی ہلاکت میں بھارتی حکومت کا ہاتھ ہو سکتا ہے اور اس معاملے پر سنجیدگی دکھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کینیڈا نے بھارت کے سفیر کو ملک سے نکال دیا جس کے جواب میں بھارت نے بھی کنیڈا کے ایک سفیر کو ملک بدر کر دیا۔ اس پیش رفت میں کینیڈا نے اپنے شہریوں کو جموں کشمیر، منی پور سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی ہے۔

جموں کشمیر میں بیرونی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہونے لگا تھا اور رواں سال بیس ہزار کے قریب بیرونی سیاح کشمیر آئے ہیں۔ بیرون سیاح بالخصوص گلمرک میں موسم سرما میں سکیینگ کے لئے آتے ہیں جبکہ پہلگام، سونہ مرگ کے خوبصورت پہاڑ بیرونی سیاحوں کے لیے ٹریکنگ کے لئے مقبول مقامات ہیں۔ وادی کشمیر کے معروف ٹریکر و ٹریکنگ آپریٹر رؤف ترمبو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’کینیڈا کی اس تازہ ایڈوائزی سے بیرونی سیاحوں کی کشمیر آمد پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔‘‘

مزید پڑھیں: Canada India Tension کینیڈا دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ: بھارت

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جی ٹونٹی سمٹ سے دنیا میں یہاں کے نارمل صورتحال کے متعلق ایک پیغام ملا تھا لیکن اس ایڈوائزری سے اس مثبت پیغام پر بھی برا اثر پڑے گا۔ کشمیر کے ایک اور ٹراول کمپنی چلانے والے فاروق احمد کٹھو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس ایڈوائزری سے بیرونی سیاح کشمیر آنے سے قبل دس بار سوچیں گے کیا یہ جگہ سیر و تفریح کے لئے محفوظ ہے؟

غور طلب ہے کہ کشمیر میں سیر و تفریح کے لئے پہلیے ہی کئی ممالک بالخصوص یورپی یونین، امریکہ اور انگلستان نے نوے کی شورش کے بعد ہی اپنے شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی تھی جو آج بھی بدستور ہے۔ بھارت اور کینیڈا کے مابین سفارتی کشیدگی کا اثر کشمیر کی سیاحت پر بھی پڑ سکتا ہے۔ اور اب بھارت کی جانب سے ’’اگلے احکامات‘‘ تک کینیڈا کے شہریوں کو بھارتی ویزا بند کرنے کے احکامات نے آگ میں گھی کا کام کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.