ETV Bharat / state

کورونا سے بچنا ہے تو ورزش کریں! - پروگرام 'سکون'

کوروناوائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر ربانی طارق نے عوام سے صحت کو تندرست رکھنے کے لیے ورزش کرنے کی اپیل کی ہے۔

کورونا سے بچنا ہے تو ورزش کریں!
کورونا سے بچنا ہے تو ورزش کریں!
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 1:12 PM IST

گورنمنٹ میڈیکل کالج کے لائف سٹائل اینڈ کمیونٹی میڈیسن سپیشلسٹ ڈاکٹر ربانی طارق نے کہا ہے کہ کورونا کے بیچ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے علاوہ روزانہ ورزش کرنا اور موزوں غذا کھانا بھی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھ ماہ قبل ہم بہت ہی پریشان تھے لیکن اب کسی حد تک ہم سمجھ گئے ہیں کہ وبا کے بیچ زندہ کیسے رہنا ہے۔

موصوف ڈاکٹر جو فی الوقت کووڈ کنٹرول روم سرینگر میں تعینات ہیں،انہوں نے ان باتوں کا اظہار محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے کورونا وبا کے متعلق خصوصی پروگرام 'سکون' میں کیا ہے۔

کورونا سے بچنا ہے تو ورزش کریں!
کورونا سے بچنا ہے تو ورزش کریں!

انہوں نے کہا کہ 'کورونا سے متعلق وقتاً فوقتاً گائیڈ لائنز جاری کی جاتی ہیں ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ روزانہ کم سے کم آدھے گھنٹے تک ورزش کریں نیز بہتر اور موزوں غذا جیسے سبزیاں، پھل وغیرہ کا خاص کر استعمال کریں'۔

ڈاکٹر ربانی نے کہا کہ چھ ماہ قبل ہم سب پریشان تھے لیکن اب کسی حد تک ہم سمجھ گئے ہیں کہ ہمیں وبا کے بیچ کیسے زندہ رہنا ہے۔

کورونا سے بچنا ہے تو ورزش کریں!
کورونا سے بچنا ہے تو ورزش کریں!

عبادت گاہوں کے کھولنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: 'عبادت گاہوں میں تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ مساجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے گھروں سے مصلے ساتھ لانے چاہئے، فیس ماسک اور ہاتھوں کو دھونے کا خاص کر اہتمام کرنا چاہئے'۔

موصوف ڈاکٹر نے کہا کہ 'دیگر مذہبی یا سماجی نوعیت کے اجتماعوں میں بھی بھیڑ جمع ہونے سے احتراز کیا جانا چاہئے۔ اجتماعوں خواہ وہ شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا تعزیتی مجالس ہوں، میں مرحلہ وار شرکت کرنے کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔'

انہوں نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ میں اضافہ ہوا ہے ضرورت ہے کہ لوگ گائیڈ لائنز کو من و عن اپنائیں اور اپنی اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.