ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں زمین کی خرید و فروخت اب ایپ سے ممکن - سول انجینئر منان خان

کشمیر میں روایتی طرقے سے لوگ اپنی زمین یا جائیداد کی خرید و فروخت کرتے آئے ہیں لیکن اب چند تعلیم یافتہ نوجوان موبائل ایپ (Mobile App) کے ذریعے اس کام میں جدت لارہے ہیں تاکہ اس کاروبار میں آسانی اور شفافیت آئے۔

جموں و کشمیر میں زمین کی خرید و فروخت اب ایپ سے ممکن

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 6:47 PM IST

Updated : Sep 24, 2021, 9:10 PM IST

چار تعلیم یافتہ نوجوانوں نے 'ملکیت' نام کا ایک موبائل ایپ بنایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جموں و کشمیر میں اس نوعیت کا یہ پہلا ایپ ہے۔

جموں و کشمیر میں زمین کی خرید و فروخت اب ایپ سے ممکن

محمد توقیر، منان خان، توصیف اور جبران نے مشترکہ طور پر اس ایپ کو ڈیزائن کیا ہے۔ اس کے ذریعے لوگ کروڑوں کی زمین و جائیداد کی خرید و فروخت آسانی سے کر سکتے ہیں۔

وادی میں روایتی طور پر لوگ زمین یا خائیداد کو بچولیوں کی مدد سے خرید و فروخت کرتے آرہے ہیں لیکن اس عمل میں کئی لوگ دھوکہ کھاکر اپنی پوری کمائی یا جائیداد کھو بیٹھتے ہیں۔

سول انجینئر منان خان نے اس ایپ کے متعلق بتایا کہ لوگ کس طرح سے ملکیت ایپ کا استعمال کر کے اپنی زمین یا جائیداد کی خرید و فروخت کر سکتے ہیں-

ایم بی اے ڈگری یافتہ توصیف نے بتایا کہ وہ خریداروں کو دستاویزات اور دیگر لوازمات فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں تاکہ اس میں آسانی اور شفافیت پیدا کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر: 2019 کے بعد اب دیکھی جارہی ہیں بچوں میں تفریحی سرگرمیاں

ان نوجوانوں نے اسٹارٹ اپ (Start Up) اسکیم سے بھی متاثر ہو کر وادی میں اینے کام کو انجام دینے کی کوشش کی۔ جہاں بیشتر لوگ سرکاری نوکری کو ہی بہتر ملازمت سمجھتے ہیں، وہیں ان نوجوانوں نے ایک الگ سوچ سے روزگار پیدا کرنے کی راہ اختیار کی ہے۔

Last Updated : Sep 24, 2021, 9:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.