ETV Bharat / state

کشمیر: گوشت کی قیمتوں کے پر تعطل برقرار - محکمہ امور صارفین

وادی کشمیر میں گوشت کی قیمتوں سے متعلق انتظامیہ اور قصابوں، کوٹھداروں کے مابین نا اتفاقی کے پیش نظر قصابوں کی ہڑتال جاری ہے۔

کشمیر: گوشت کی قیمتوں کے تعین پر یخ نہیں ٹوٹا

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 4:33 PM IST

گوشت کی قیمتوں کو لیکر مٹن ڈیلران اور انتظامیہ کے درمیان رسی کشی کے نتیجے میں قصابوں کی جانب سے مسلسل ہڑتال سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ امور صارفین نے وادی کشمیر میں گوشت کی قیمت 450سے480 روپے فی کلو مقرر کی تھی تاہم قصاب 600 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے تھے۔ جس کے بعد انتظامیہ نے کئی دکانوں کو سربمہر کرکے متعدد کے خلاف کیس بھی درج کیے۔ اس صورتحال کے بعد گوشت فروشوں نے نرخوں میں اضافے کی مانگ کو لیکر ہڑتال شروع کی جو گزشتہ قریب چار ہفتوں سے جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں اب تک مٹن ڈیلران اور انتظامیہ کے مابین بات چیت ہوئی تاہم کوئی مثبت نتیجہ اب تک سامنے نہیں آیا۔

گوشت فروشوں کے مطابق انہیں مال پنجاب و دہلی کی منڈیوں سے لانا پڑتا ہے، تاہم متعدد جگہوں پر ٹیکس اور کرائے کے سبب وہ گورنمٹ کی جانب سے مشتہر کردہ نرخوں پر گوشت فروش نہیں کر سکتے۔

گوشت کی دکانیں مسلسل بند ہونے سے لوگوں خاص کر مریضوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.