ETV Bharat / state

Altaf Bukhari onJK Bureaucracy بیروکریسی ترقیاتی عمل میں رکاوٹیں حائل کر رہی ہے، الطاف بخاری

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 10:15 PM IST

اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کافی حد تک بڑھ گئی ہے اورمزید وقت ضائع کیے بغیر اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بھرتیاں ایمانداری اور شفافیت سے کی جارہی ہے لیکن یہاں تو اس کے برعکس ہورہا ہے۔Altaf Bukhari On Unemployment

الطاف بخاری
altaf bukhari

سرینگر: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے بدھ کے روز کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی عوام نے تقسیم کرنے والی سیاست کو مسترد کر دیا ہے جوکہ سات دہائیوں سے اُن کے مشکلات کی وجہ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی لوگوں کے جذبات سے کھیلے بغیر یکساں ترقی کی وعدہ بند ہے۔Altaf Bukhari On Kashmiri Politics

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ روایتی سیاسی جماعتوں کا شکار رہے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ تقسیم کرنے والے سیاست کی اور جذباتی نعرے بازے کی۔ لوگوں نے نفرت اور تقسیم کرنے والی سیاست کو مسترد کر کے اب ترقی کی سیاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ اپنی پارٹی لوگوں سے صرف اسی چیز کا وعدہ کرتی ہیں جوکہ قابل حصول ہے۔

الطاف بخاری نے کہا کہ ان کی پارٹی کا واحد مقصد لوگوں کو گمراہ کر کے اُن کی حمایت حاصل کرنا نہیں۔اپنی پارٹی کا ماننا ہے کہ جموں اور کشمیر خطوں کے مسائل یکساں ہیں اور اُن کا ازالہ بھی برابر ہونا چاہئے اور ترقی و روزگار میں دونوں کے ساتھ مساوات سے کام لیا جائے۔ بے روزگاری مسئلہ جس میں پچھلے چند سالوں سے حد درجہ اضافہ ہوا ہے کو وقت ضائع کیے بغیر حل کرنے کی ضرورت ہے۔Altaf Bukhari On Unemployment in jk

انہوں نے کہا بیروکریسی ترقیاتی عمل میں رکاوٹیں حائل کر رہی ہے کیونکہ حیران کن امر ہے کہ بھرتی عمل جموں وکشمیر کے اندر بڑے گھوٹالوں میں تبدیل ہوچکا ہے جس سے بے روزگار نوجوانوں کا بھرتی ایجنسیوں پر سے اعتماد اُٹھ گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھرتیاں ایمانداری اور شفافیت سے کیا جارہا ہے لیکن یہاں تو اس کے برعکس ہورہا ہے۔Bureaucrates hinder JK development

مزید پڑھیں: Altaf Bukhari Appels PM modi جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ واپس دیا جائے، الطاف بخاری

الطاف بخاری نے کہا کہ ان مسائل کا ازالہ تبھی کیا جاسکتا ہے جب جموں وکشمیر کے اندر عوامی حکومت ہو۔ حکومت اور انتظامیہ پر عوامی اعتماد کی بحالی کے لئے اسمبلی انتخابات کرائے جائیں اور ریاستی درجہ بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی لوگوں کے حقوق اور جموں وکشمیر میں رہنے والے مقامی شہریوں کے قدرتی وسائل کا تحفظ کرنے کی وعدہ بند ہے۔Elections In JK

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.