ETV Bharat / state

جموں کشمیر: کورونا وائرس میڈیا بلٹین

author img

By

Published : Mar 22, 2020, 11:21 PM IST

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ کے میڈیا بلٹین میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس ( کووڈ 19 ) کے خطرات کے مدِ نظر 2727 افراد کو گھریلو کورنٹین میں رکھا گیا ہے جبکہ 59 افراد کو ہسپتال کورنٹین میں رکھا گیا ہے اس کے علاوہ 3938 مشتبہ افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اب تک جموں کشمیر میں صرف 4 کیس مثبت پائے گئے۔

bulletin on corona virus in jammu kashmir
جموں کشمیر،کورونا بلٹین

گھریلو نگرانی میں 690 افراد کو رکھا گیا ہے جبکہ 462 افراد نے 28 روزہ نگرانی کی مدت مکمل کی ہے۔

بلٹین میں مزید کہا گیا ہے کہ 240 نمونوں کو تشخیص کیلئے بھیجا گیا جن میں سے 229 ٹیسٹ منفی پائے گئے جبکہ 4 معاملات مثبت پائے گئے اس کے علاوہ سات معاملات کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

bulletin on corona virus in jammu kashmir
جموں کشمیر، کورونا بلٹین

کورونا وائرس بیماری سے متعلق اطلاعات اور رہبری حاصل کرنے کیلئے 24 گھنٹے جاری رہنے والی قومی سطح پر ہیلپ لائین نمبر 1075 شروع کی گئی ہے۔

جموں کشمیر حکومت نے بھی ہیلپ لائین نمبر 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,01912674444,01912674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے ہیں ۔

حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ایڈوائیزری کے مطابق کورونا کیسز کے عالمی سطح پر اضافے کے مدِ نظر طلبا و دیگر مسافروں کی بڑی تعداد اپنے گھروں کو لوٹ رہی ہے اس لئے ان تمام لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ٹریول ہسٹری کے بارے میں حکومت کو جانکاری دیں اور سیلف ڈیکلریشن فارمیٹ پُر کریں جو انہیں مقرر شدہ ہیلپ ڈیسک کاؤنٹرز پر دستیاب رکھے گئے ہیں۔

حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر کرنے، پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے اور بڑے اجتماعات میں حصہ لینے سے گریز کریں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی صحت و صفائی یقینی بناتے ہوئے صابن اور پانی اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں اس کے علاوہ کھانسی اور چھینک آنے کی صورت میں بہتر طریقہ کار اپنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.