ETV Bharat / state

BSF Celebrates its 57th Raising Day: سرحد کی حفاظت کے لیے تعینات تمام سیکیورٹی فورسز تیار - (بی ایس ایف) کے انسپکٹر جنرل راجا بابو سنگھ

سرینگر میں بی ایس ایف کے فرنٹیئر ہیڈکوارٹر پر فورسز کا 57 واں یوم تاسیس BSF Celebrates its 57th Raising Day کی تقریب کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "بی ایس ایف نے اپنی قیام سے لیکر اب تک عسکریت پسندی اور دیگر مشکلوں سے نمٹنے میں اہم کردار نبھایا ہے۔'

بی ایس ایف  نے جموں و کشمیر میں اپنا 57 واں یوم تاسیس منایا

author img

By

Published : Dec 1, 2021, 8:03 PM IST

سرینگر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) Border Security Force نے بدھ کے روز جموں و کشمیر میں اپنا 57 واں یوم تاسیس BSF Celebrates its 57th Raising Day انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

بی ایس ایف نے جموں و کشمیر میں اپنا 57 واں یوم تاسیس منایا

بی ایس ایف کو یکم دسمبر 1965 میں بین الاقوامی سرحدوں کی حفاظت کے لیے قائم کیا گیا Raising Day On December Ist ہے۔

سرحدی حفاظتی فورسز (بی ایس ایف) کے انسپکٹر جنرل راجا بابو سنگھ نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ "سرحد کی حفاظت کے لیے تعینات تمام سیکیورٹی فورسز تیار ہیں اور یہ کسی بھی مشکل مقابلے کی قوت رکھتے ہیں۔

جموں و کشمیر میں 57 واں یوم تاسیس
جموں و کشمیر میں 57 واں یوم تاسیس

سرینگر میں بی ایس ایف کے فرنٹیئر ہیڈکوارٹر پر فورسز کا 57 واں یوم تاسیس 57th Raising Day Of BSF کی تقریب کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "بی ایس ایف نے اپنی قیام سے لیکر اب تک عسکریت پسندی اور دیگر مشکلوں سے نمٹنے میں اہم کردار نبھایا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ '' راجستھان کا ریگستانی علاقہ ہو یا دلدلی زمین ہمارے بہادر جوان ہمیشہ اپنی ذمہ داری کو پورے عزم و حوصلوں کے ساتھ نبھاتے ہیں۔ اس لیے بی ایس ایف کو پورے ملک میں لوگ عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جموں: سچیت گڑھ سرحد پر ریٹریٹ تقریب کا انعقاد

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "آج بی ایس ایف کا 57 واں یوم تاسیس ہے۔ اس موقع پر نہ صرف ہم فوج کی قابل فخر تاریخ کو بیان کر رہے ہیں، بلکہ عوام کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر کتنا محفوظ ہے۔ اس برس کافی ٹورسٹ وادی آئے ہیں، جو فخر کی بات ہے۔"

سرحد کی حالات پر مختصر بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "یہ فورسز ہر مشکِلات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔ آپ دیکھیں کیسے ہمارے بہادر پہریدار (سپاہی) دشمنوں کا ڈٹ کر سامنا کر رہے ہیں۔ کسی کی مجال نہیں ہے جو در اندازی کرسکے۔"

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کشمیر میں مختلف مقامات پر یوم تاسیسRaising Day کی مناسبت سے بی ایس ایف کیمپوں پر رنگا رنگ پروگراموں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ مزید رابطہ بڑھانے کے لیے بھی مختلف نوعیت کے پروگرامز منعقد کئے گئے۔

اس تقریب کا آغاز بی ایس ایف کے ہلاک جوانوں کو خراج عقیدت پیش کر کے کیا گیا۔ جہاں آئی جی سنگھ نے سلامی لی اور خراج تحسین بھی پیش کیا۔ جس کے بعد تمدنی اور تفریحی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اور پھر ہلاک شدہ بی ایس ایف جوانوں کی بیواؤں کو نوازا گیا۔

دریں اثنا جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بی ایس ایف کے 57 ویں یوم تاسیس پر جوانوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وہیں جموں میں بھی بی ایس ایف نے مختلف مقامات پر اپنا 57واں یوم تاسیس منایا۔

جموں کے مضافاتی علاقہ پلورہ کے علاوہ ضلع راجوری اور پونچھ میں بھی بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر اس دن کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.