ETV Bharat / state

Breast Cancer کشمیر میں رواں برس میں پانچ سو سے زائد خواتین میں پستان کے کینسر کی تصدیق

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 11:06 AM IST

غیر متعدی بیماریوں خاص طور پر سرطان سے متعلق جانکاری نہ ہونے کی وجہ سے اس بیماری میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پانچ سو سے زائد خواتین میں پستان کا سرطان ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ Breast cancer Case in Kashmir

more than 500 women have been diagnosed with breast cancer

سرینگر: سرطان میں مبتلا خواتین کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق کینسر اور دیگر غیر متعدی بیماریوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے سرطان کے کیسز میں کمی کے بجائے اضافہ ہی درج کیا جارہا ہے۔ اکتوبر کو دنیا بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی پستان کے کینسر کی جانکاری بڑھانے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور نیشل یونیورسٹی آف کینسر سنگاپور نے امسال اکتوبر مہینے کے لیے "خواتین کو باخبر رکھو" کا انتخاب کیا ہے۔
کشمیر میں پستان کے کینسر کے ماہرین کے مطابق سرکاری سطح پر کوئی بڑی جانکاری مہم نہ ہونے کی وجہ سے مجموعی طور پر سرطان کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے میں پستان کے کینسر سے متاثرہ مریضوں کا ہندسہ اس سال 5 سو تک چلا گیا ہے۔ گزشتہ برس اگرچہ یہ تعداد 460 تھی لیکن امسال یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ سرطان سمیت دیگر غیر متعدی بیماریوں سے متعلق جانکاری اور ان سے نپٹنے کے لیے اسکولوں ،کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں بچوں کو جانکاری فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی اس بیماری سے بچاؤ کے طریقوں سے بھی آگاہ کرنا ہوگا۔ کیونکہ پستان کا سرطان اب عمر رسیدہ خواتین تک ہی محدود نہیں رہا ہے بلکہ یہ بیماری غیر شادی شدہ جواں سال خواتین میں بھی کافی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کو گائناکالوجیکل کینسر کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہی ورلڈ گو ڈے منانے کا مقصد

یہ مرض عام طور پر 50 سے 60 برس کی عمر کی خواتین میں پایا جاتا تھا، لیکن اب کم عمر خواتین بھی اس بیماری میں مبتلا ہو رہی ہیں۔ بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین نہ صرف پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک میں پائی جاتی ہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک کی خواتین میں یہ بیماری عام ہوتی جارہی ہے۔ یہ بیماری ہیریڈیٹری ہے، یعنی ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہو سکتی ہے۔ اس لیے ’یہ بہت ضروری ہے کہ مائیں اپنی بیٹیوں سے اس خطرناک مرض سے متعلق تبادلہ خیال کریں اور باقاعدگی سے چیک اپ کروانے کی تلقین کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.