ETV Bharat / state

Soura killing: پولیس کانسٹیبل سیف اللہ نم آنکھوں سے سپرد خاک

سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس دوران اُس کی بیٹی بھی زخمی ہوئی، گرچہ دونوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے پولیس اہلکار کو مردہ قرار دیا۔ policeman Killed In Soura Attack

پولیس کانسٹیبل سیف اللہ نم آنکھوں سے سپرد خاک

author img

By

Published : May 25, 2022, 9:07 AM IST

سرینگر: مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے ملک صاحب صورہ میں گزشتہ روز مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے پولیس جوان کو اپنے آبائی مقبرہ میں پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔ جب کہ اس دوران جوں ہی مذکورہ پولیس جوان کی لاش گھر پہونچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالخلافہ سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس دوران اُس کی بیٹی بھی زخمی ہوئی، گرچہ دونوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے پولیس اہلکار کو مردہ قرار دیا۔ Policeman Killed In Soura Attack۔

صورہ میں گزشتہ روز مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گیے پولیس جوان کو اپنے آبائی مقبرہ میں پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ آنچار صورہ میں عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار سیف اللہ قادری پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ Killing of policeman Saifullah Qadri۔ انہوں نے بتایا کہ ملی عسکریت پسندوں نے سبھی حدوں کو پار کر پولیس اہلکار کی نو سالہ بچی پر بھی فائرنگ کی جس وجہ سے وہ بھی زخمی ہوئی تاہم اُس کی حالت قدرے بہتر ہے۔ آئی جی پی کشمیر نے بتایا کہ حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کی بہت جلد شناخت کرکے اُنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ سرینگر میں پچھلے ایک مہینے سے دو پولیس اہلکاروں پر حملہ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی پی کشمیر نے بتایا کہ جوبھی ملوث ہوگا اُس کو بخشا نہیں جائے گا۔ وہیں عسکریت پسندوں کی جانب سے کیے گئے اس حملے کی جموں و کشمیر کے گورنر اور تمام سیاسی لیڈران نے شدید مذمت کی ہے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا "میں سرینگر کے صورہ میں بزدلانہ عسکری حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس گھناؤنے حملے کے پیچھے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ میں شہید پولیس اہلکار سیف اللہ قادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ قوم کے لیے ان کی خدمات اور عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔" اُن کا مزید کہنا ہے "میرے خیالات سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔ میں ان کی بیٹی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتا ہوں۔"Manoj sinha on Soura Attack

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا "میں جموں و کشمیر پولیس کے کانسٹیبل سیف اللہ قادری پر ہونے والے اس حملے کی مذمت کرتا ہوں جس میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بزدل حملہ آوروں نے نہ صرف کانسٹیبل کو ہلاک کیا بلکہ اُن کی بیٹی کو بھی زخمی کر دیا۔" JK Leaders Condemn Militant Attack

یہ بھی پڑھیں : IGP Kashmir on Soura Killing: عسکریت پسندوں نے انسانیت کی سبھی حدوں کو پار کر نو سالہ بچی پر فائرنگ کی، آئی جی پی کشمیر

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.