ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی کے متنازعہ بیان پر بھاجپا کی ترنگا ریلی - سرینگر میں ترنگا ریلی

بھاجپا کارکنوں نے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کی تعیناتی کے درمیان ترنگا ریلی نکالی۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے جگہ جگہ پر سیکیورٹی فورسز کو تعینات کیا تھا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

محبوبہ مفتی کے متنازعہ بیان پر بھاجپا کی ترنگا ریلی

author img

By

Published : Oct 26, 2020, 4:56 PM IST

بھاجپا نے پیر کو سرینگر میں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کے متنازعہ بیان کے خلاف 'ترنگا' ریلی کا انعقاد کیا۔ جس میں بھاجپا کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے لئے سیکیورٹی کے سخت اقدامات اٹھائے گئے تھے اور ٹیگور ہال سے لیکر ایس کے آئی سی سی تک سیکیورٹی کے کڑے بندوبست کئے گئے تھے۔

بھاجپا کارکنوں نے سیکیورٹی فورسز کی بھاری موجودگی میں یہ ریلی نکالی۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے جگہ جگہ پر سیکیورٹی فورسز کو تعینات کیا تھا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
بھاجپا کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ یہ ریلی محبوبہ مفتی کے بیان کے خلاف نکالی گئی ہے جس کے ذریعے انکو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ جموں و کشمیر میں متعدد لوگ قومی پرچم لہرانے کے لیے تیار ہیں۔

محبوبہ مفتی کے متنازعہ بیان پر بھاجپا کی ترنگا ریلی
یاد رہے کہ جمعہ کو پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ جب تک سابق ریاست جموں و کشمیر کا پرچم بحال نہیں ہوگا تب تک وہ کوئی پرچم نہیں اٹھائیں گی۔اس کے ردعمل میں سیاست تیز ہوئی ہے- بھاجیا نے اس بیان کے ردعمل میں یہ ریلی نکالی-بھاجپا کارکنوں نے محبوبہ مفتی کی رہایش کے باہر ان کے مخالف نعرہ بازی بھی کی-ریلی کے دوران بھاجپا ترجمان الطاف ٹھاکر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں کسی بھی سیاسی لیڈر یا فرد کے ملک مخالف بیانات کو برداشت نہیں کیا جائے گا-

غور طلب ہے کہ 26 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر کے مہاراجہ نے بھارت کے ساتھ الحاق کے دستاویزات پر دستخط کئے تھے، جس کے بعد بھارت نے جموں و کشمیر میں اپنی فوج داخل کی اور قبائلیوں کے حملے کو ناکام بنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.