جموں: جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا کا کہنا ہے کہ جب بھی یونین ٹریٹری میں اسمبلی انتخابات ہوں گے بی جے پی پچاس سیٹیں حاصل کرکے اپنے بل بوتے پر سرکار بنائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت جموں وکشمیر میں بھاجپا کی لہر ہے اور آئے روز لوگ اس پارٹی کے ساتھ اپنی وابستگی جتا رہے ہیں۔Ravinder Raina On JK Election
اطلاعات کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی کے یوٹی صدر رویندر رینا نے دعویٰ کیا کہ جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بی جے پی بنائے گی۔ انہوں نے کہاکہ لوگ جوق در جوق اس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ جموں وکشمیر میں بھاجپا کی لہر ہے۔ اُن کے مطابق بی جے پی نے لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے اُنہیں پورا کیا گیا۔
انہوں نے کہا ہم دعووں میں یقین نہیں رکھتے بلکہ جو کہتے ہیں وہ کرتے بھی ہیں۔رویندر رینا کے مطابق جموں وکشمیر میں جب بھی اسمبلی انتخابات ہونگے بی جے پی واحد بڑی پارٹی کے طورپر اُبھر کر سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ میں پورے یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بی جے پی کی ہوگی اور وزیرا علیٰ بھی بھاجپا کا ہی ہوگا۔ یاد رہے کہ جموں وکشمیر میں حد بندی کمیشن او رووٹ سمری کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب الیکشن کمیشن آف انڈیا پر سبھی کی نظریں ٹکی ہوئی ہے۔
یو این آئی