ETV Bharat / state

Ravinder Raina On JK Election جموں و کشمیر میں بی جے پی اپنے بل پر سرکار بنائے گی: رویندر رینہ - کشمیر نیوز

بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا وادی کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔ ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں اپنے بل پر حکومت بنائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 3, 2023, 2:49 PM IST

سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی ے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا وادی کے پانچ روزہ دورے پر ہیں انہوں نے ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں اگلی سرکار اپنے بل پر قائم کرے گی اور اس کو کسی دوسری پارٹی کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے اور جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ یہی ادارہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں جب بھی انتخابات ہوں گے بی جے پی لڑنے کے لئے تیار ہے۔ رویندر رینا نے کہا 'میں اس وقت وادی کے پانچ روزہ دورے پر ہوں ہماری کوشش ہے کہ جموں و کشمیر میں تنظیمی نیٹ ور کو مزید مضبوط کیا جائے'۔ وادی میں بی جے پی کی زبردست لہر ہے یہاں ہر گھر میں بی جے پی کا جھنڈا پھیلایا جا رہا ہے۔

سجاد لون کے بیان کہ جموں و کشمیر میں اگلی سرکار بی جے پی اور نیشنل کانفرنس کی مخلوط سرکار ہوگی، کے جواب میں رینا نے کہا: 'جس طرح سے بی جے پی کو جموں وکشمیر کے لوگوں کی دعائیں اور پیار مل رہا ہے تو میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بی جے پی کی اپنی سرکار ہوگی اس کو کسی بھی پارٹی کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی'۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پچاس سے زیادہ سیٹیں حاصل کر سکتی ہیں اور جموں و کشمیر میں اگلا وزیر اعلیٰ بی جے پی کا ہی ہوگا۔ الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ یہی ادارہ لے گا۔ جموں وکشمیر میں جب بھی الیکشن ہوں گے بی جے پی ان میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگ بی جے پی کو پیار کرتے ہیں کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی جی ان کے درد کو سمجھ کر ان کے زخموں پر مرہم لگانے کا کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں : Ravinder Raina On Dr Farooq Abdullah جموں و کشمیر ایک ہی ہے، اسے الگ کرکے نہیں دیکھنا چاہیے: رویندر رینا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.