ETV Bharat / state

BJP on Mehbooba’s Statement: محبوبہ مفتی کے 'ہر گھر ترنگا' سے متعلق بیان پر بی جے پی کا ردعمل

author img

By

Published : Jul 25, 2022, 7:07 PM IST

’’محبوبہ مفتی جیسے لیڈران جموں و کشمیر کے باشندوں میں قومی پرچم اور حب الوطنی کے جذبے سے متعلق شکوک پیدا کر رہے ہیں۔‘‘

محبوبہ مفتی کے ’ہر گھر ترنگا‘ سے متعلق بیان پر بی جے پی کا ردعمل

سرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سرپرست محبوبہ مفتی نے انتظامیہ کے ’ہر گھر ترنگا‘ لہرانے کے احکامات پر کہا تھا کہ ’’انتظامیہ عوام پر حب الوطنی مسلط کر رہی ہے‘‘۔ Mehbooba Mufti on Har Ghar Tiranga بی جے پی نے اس کے ردعمل میں کہا کہ ’’محبوبہ مفتی غلط تاثر دے کر عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔‘‘

محبوبہ مفتی نے گذشتہ روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’جس طرح سے جموں و کشمیر انتظامیہ طلبا، دکانداروں اور ملازمین کو قومی پرچم لہرانے کے لیے پیسے ادا کرنے پر مجبور کر رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ کشمیر کسی دشمن کا علاقہ ہے جس پر قبضہ کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ محبوبہ نے مزید کہا تھا کہ ’’حب الوطنی فطری طور پر آتی ہے، اسے مسلط نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

بی جے پی کے نیشنل جنرل سیکریٹری ترن چگھ نے محبوبہ مفتی کے بیان کے رد عمل میں کہا کہ ’’محبوبہ مفتی عوام میں غلط بیانیہ پیدا کرنا چاہتی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی جیسے لیڈران جموں و کشمیر کے باشندوں میں قومی پرچم اور حب الوطنی کے جذبے کے متعلق شکوک و شبہات پیدا کر رہے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں میں حب الوطنی کا اتنا ہی جذبہ ہے جتنا دوسری ریاستوں کے لوگوں میں ہے۔ BJP Gen Secy Tarun Chugh on Mehbooba’s Statement

بی جے پی کے جموں و کشمیر کے جنرل سیکریٹری سنیل شرما نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’قوم پرستی جموں و کشمیر کے عوام کے دل و دماغ میں ہے اور وہ اپنے شوق سے ترنگا لہراتے ہیں۔‘‘ Sunil Sharma on Mehbooba’s Statement

یاد رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے یوم آزادی کی تقاریب کے انعقاد کے لیے ’’ہر گھر ترنگا‘‘ لہرانے کا حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے تحت عوامی اور دیگر عمارتوں پر ترنگا لہرانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں طلبا سے بیس روپے ادا کرنے کے لیے کہا ہے تاکہ اس جمع رقم سے قومی پرچم خریدے جا سکیں۔ Mehbooba Mufti Statement on Har Ghar Tiranga

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.