ETV Bharat / state

Darakhshan Andrabi on JK Polls کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی بی جے پی کی دین: درخشان اندرابی - ڈاکٹر درخشان اندرابی کا کشمیر میں امن کا دعویٰ

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن اور بی جے پی لیڈر درخشان اندرابی نے جموں و کشمیر میں امن ترقی اور خوشحالی کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے بی جے پی کی دین قرار دیا۔

درخشان اندرابی
درخشان اندرابی
author img

By

Published : Jun 17, 2023, 3:35 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی بی جے پی کی دین ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے زمینی سطح پر یہاں جو کام کیے ہیں لوگ ان سے خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی انتخابات کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہے۔ جے کے وقف بورڈ کی چیئر پرسن چیئر پرسن نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی بے جے پی کی دین ہے، ورنہ گذشتہ 30 برسوں کی مصیبتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں'۔

مزید پڑھیں: Darakhsha Andrabi on Rahul Gandhi بی جے پی کی وجہ سے ہی کشمیر میں پد یاترا ممکن ہوپائی، درخشاں اندرابی

ان کا کہنا تھا کہ 'آج کشمیری عزت سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ہمارے نوجوان سر اونچا کرکے ملک اور دنیا میں گھوم رہے ہیں۔ یہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی ہی دین ہے'۔ ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ ہم نے جو کام زمینی سطح پر کیے لوگ ان سے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے لوگوں کو عزت دی ہے۔ انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 'بی جے پی ہمیشہ الیکشن کی تیاری رہتی رہتی ہے، پارلیمانی الیکشن بھی آنے والے ہیں اور بدلدیاتی و دیگر انتخابات بھی ہونے والے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن زمینی سطح پر کام کر رہے ہیں اور انتخابات کے لیے تیار ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.