ETV Bharat / state

Football Biryani Scam اے سی بی نے سابق سرینگر فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کو گرفتار کرلیا

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 4:09 PM IST

اے سی بی نے اگست 2022 میں جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے خلاف بریانی کے نام پر پچاس لاکھ روپے کا غبن کرنے پر ایف آئی آر درج کی ہے۔

biryani-scam-acb-arrests-srinagar-football-association-president
اے سی بی نے سابق سرینگر فٹ بال ایسوسی ایشن صدر کو گرفتار کیا

سرینگر:انسداد رشوت خوری (اے سی بی) نے جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسیشن سرینگر کے سابق صدر فیاض احمد صوفی کو "بریانی اسکینڈل" میں گرفتار کر لیا ہے۔اے سی بی ذرائع کا مطابق فیاض احمد صوفی کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، البتہ ای سی بی کی طرف اس کے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اے سی بی نے اگست 2022 میں فٹ بال ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ضمیر ٹھاکر، خزانچی ایس ایس بنٹی، چیف ایکزیکٹو ایس اے حمید، ضلع صدر فیاض احمد صوفی اور دیگر عہدیداروں کے خلاف فٹ بال کے کئے فنڈز کو خرد برد کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ان عہدیداروں پر الزام ہے کہ انہوں نے 50 لاکھ روپئے سے زائد فٹبال فنڈز کو خرچ کرنے کی فرضی بریانی بلز بنائی تھی اور اس رقم کا خرد برد کیا تھا۔

اے سی بی کی تحقیقات اور فٹ بال ایسوسی ایشن کے دستاویزات کے مطابق ملزمین نے سرینگر کے معروف ریستوران مغل دربار کے نام پر 43 لاکھ سے زائد رقم کی فرضی بریانی بلز بناکر فنڈ کو ہڑپ لیا ہے۔اے سی بی کا کہنا ہے کہ ان عہدیداروں نے فٹبال سرگرمیوں کے لئے جموں و کشمیر اسپوٹس کونسل سے پچاس لاکھ روپے کے فنڈز کو لیکر غبن کیا ہے۔ اے سی بی کا کہنا ہے کہ ان عہدیداروں نے ان فنڈز کو مغل دربار ریستوران سے بریانی خریدنے، ہندوستان فوٹوسٹیٹ سے فوٹوسٹیٹ وغیرہ اور جان ہاڈویئر سے دیگر اشیاء خریدنے میں یہ فنڈز خرچ کیے ہیں، لیکن تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ یہ تمام بلز فرضی ہیں اور ان عہدیداروں نے غبن کیا گیا ہے۔اے سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید عہدیداروں کو گرفتار کیا جائے گا جن میں ضمیر ٹھاکر سر فہرست ہے۔

مزید پڑھیں: Football Biryani Scam : بریانی کے نام پر پچاس لاکھ روپے کی بدعنوانی، این آئی ایف ایف کی پریس کانفرنس

واضع رہے کہ فٹ بال ایسوسیشن دہائیوں سے کشمیر میں فٹ بال کو فروغ دینے کے نام پر کافی سرکاری فنڈز خرچ کرتے آئے ہے،تاہم وادی میں سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع میں فٹ بال کی سرگرمیوں کے لئے نہ ہی میدان موجود ہے نہ ہی کھلاڑیوں کے لئے کوئی دیگر سہولیات دستیاب نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.