سرینگر:جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں بیرڈ فیلو ہونے کی خبریں بے بنیاد ہے،چکن میں بیرڈ فیلو یعنی انفلنزا ٹائپ اے وائرس کی صرف افواہ ہے۔کشمیر میں پولٹری میں ابھی تک اس طرح کی کوئی بیماری نہیں دیکھی گئی ہے۔ایسے میں لوگوں کو گھبرانے کی کوئی بھی ضرورت نہیں ہے۔No Bird Flu case reported In Kashmir
ان باتوں کا اظہار بوائلر اینڈ پولٹری پروجیکٹ کے منیجر ڈاکٹر مختار احمد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔Dr Muqhtar Ahmad On Bird Flu in Kashmir
مزید پڑھیں: Bird Flu Scare in Kerala کیرالہ 20 ہزار سے زائد پرندوں کو مارنے کا فیصلہ
ایسے میں محکمہ کی فیلڈ ٹیم آبی ذخائر پر بھی بیرون ممالک سے آنے والے ان کہ مہاجر پرندوں پر نظر گزر رکھنے کے علاوہ پولٹری سے وابستہ افراد کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کے صلاح و مشورے فراہم کرتے رہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر مختار نے کہا کہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت ہے وہ معمول کے مطابق پولڑی کا استمعال کرسکتے ہیں البتہ صفائی اور پکانے پر خاص دھیان رکھ جانا چاہیے۔