ETV Bharat / state

Bharat Jodu Yatra Canceled: خراب موسم کے باعث بھارت جوڑو یاترا منسوخ

جموں و کشمیر میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا آج یہ یاترا چندرکوٹ سے روانہ ہوئی تھی تاہم خراب موسم کے باعث یاترا فی الحال ملتوی کردی گئی ہے۔ اور اب یہ یاترا 27 جنوری کو بانیہال سے دوبارہ شروع ہوگی۔ Bharat Jodu Yatra Canceled Due To Poor Weather Condition

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 11:54 AM IST

Updated : Jan 25, 2023, 1:02 PM IST

برف باری سے سری نگرہوائی اڈے پرفلائٹ آپریشن میں تاخیر

سری نگر : آج کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا چندرکوٹ سے روانہ ہوئی تھی تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے یاترا کو فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب یہ یاترا 27 جنوری کو بانیہال سے دوبارہ شروع ہوگی۔ ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر صبح کی تمام پروازوں کو کم روشنی کی وجہ سے موخر کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ روشنی میں بہتری کے ساتھ ہی فلائٹ آپریشن کو بحال کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق سری نگر اور وادی کے باقی اضلاع میں بدھ کی صبح سے برف و باری کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

بڈگام میں شدید برف باری

مزید پڑھیں:Avalanche Warning In JK کئی اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

جنوبی ضلع کولگام اور شوپیاں میں بھاری برف باری کے پیش نظر مختلف علاقوں کے لوگ پریشان ہیں۔ شاہراہوں پر برف جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ پہلے ہی بند ہیں۔

یو این آئی۔

Last Updated : Jan 25, 2023, 1:02 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.