ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑویاترا اختتام پذیر، راہل گاندھی نے لال چوک پر قومی پرچم لہرایا - لال چوک قومی پرچم لہرایا گیا

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ 75 سال قبل بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے لال چوک پر پہلی بار قومی پرچم لہرایا تھا۔ اور آج دوپہر کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا کی تکمیل کے بعد لہرایا گیا ہے۔

بھارت جوڑویاترا
بھارت جوڑویاترا
author img

By

Published : Jan 29, 2023, 3:42 PM IST

بھارت جوڑویاترا

بھارت جوڑو یاترا کے اتوار کو اختتام پذیر ہونے کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا ہے کہ انہیں راہل گاندھی کو 30 جنوری کو پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں قومی پرچم لہرانا تھا لیکن ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ "کل شام ریاستی انتظامیہ نے راہل گاندھی کو لال چوک میں قومی پرچم لہرانے کی اجازت دی، لیکن اس شرط کے تحت کہ اسے آج یعنی 29 تاریخ کو بھارت جوڑو یاترا کے اختتام پر قومی پرچم لہرا یا جائے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ 75 سال قبل بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے لال چوک پر پہلی بار قومی پرچم لہرایا تھا۔ اور آج دوپہر کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا کی تکمیل کے بعد لہرایا گیا۔"

یاترا کی تفصیلات فراپم کرتے ہوئے جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ آج دوپہر کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا 116 دنوں تک 4080 کلومیٹر، 12 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کرنے کے بعد لال چوک پر مکمل ہوئی۔ راہول گاندھی نے 12 عوامی میٹنگوں، 100سے زیاد کارنر میٹنگز، 13 پریس کانفرنسوں کے ساتھ 275 سے زیادہ منصوبہ بند پیدل بات چیت اور 100 سے زیادہ بات چیت کے پرگراموں میں حصّہ لیا۔

مزید پڑھیں:Bharat Jodo Yatra 'بھارت جوڑو یاترا نفرتوں کو دفن کرے گی'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.