ETV Bharat / state

ای پی ایف او کے فوائد جموں و کشمیر اور لداخ میں بھی دستیاب

author img

By

Published : Mar 4, 2021, 10:53 PM IST

جموں و کشمیر اور لداخ کے باشندوں کو اب ملازمین پرویڈینٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) سماجی تحفظ اسکیم کا فائدہ ملے گا۔

benefits of epfo ​​in jammu and kashmir and ladakh
ای پی ایف او کے فوائد جموں و کشمیر اور لداخ میں بھی دستیاب

ای پی ایف او کے مرکزی بورڈ آف ٹرسٹیز کا 228واں اجلاس جمعرات کو جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں مرکزی وزیر محنت و روزگار سنتوش کمار گنگوار کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں جموں و کشمیر اور لداخ میں ای پی ایف او کی سماجی تحفظ اسکیم کا فائدہ دینے کے لیے باضابطہ منظوری دی گئی، سال 1952 میں ای پی ایف او کی تشکیل کے بعد اس علاقے میں پہلا اجلاس ہوا ہے۔

اب دونوں ریاستوں کے باشندوں کو پروویڈینٹ فنڈ، پنشن اور انشورنس کا فائدہ ملے گا، ای پی ایف او سری نگر اور لیہ میں بھی علاقائی دفاتر قائم کرے گا۔

اجلاس میں یونین لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ سکریٹری اپوروا چندر ، ممبر سکریٹری سنیل بارتھوال اور سنٹرل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.