ETV Bharat / state

'ہلال کے بغیر ہمارا پورا خاندان منتشر ہو جائے گا' - kashmir news

سرینگر کے مضافاتی علاقہ بمنہ سے تعلق رکھنے والے لاپتہ جوان پی ایچ ڈی اسکالر ہلال احمد ڈار کے افراد خانہ اور رشتہ داروں نے جمعہ کے روز پریس کالونی میں ایک بار پھر احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران اہل خانہ نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ لاپتہ اسکالر ہلال احمد کو ڈھونڈ نکالیں۔

پی ایچ ڈی اسکالر کے اہل خانہ کا پھر احتجاج

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 10:21 PM IST

بتادیں کہ بمنہ سے تعلق رکھنے والا کشمیر یونیورسٹی کا پی ایچ ڈی اسکالر ہلال احمد ڈار ولد مرحوم غلام محی الدین ڈار وسطی ضلع گاندربل کے نارہ ناگ علاقے میں 13 جون کو ٹریکنگ کے دوران غائب ہوگیا۔

ہلال احمد کے افراد خانہ اور رشتہ داروں نے آج پریس کالونی میں ایک بار پھر احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر 'وی وانٹ جسٹس، جسٹس فار ہلال، ہلال کو ڈھونڈنے میں ہماری مدد کی جائے' جیسے نعرے درج تھے۔

ادھر کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پی ایچ ڈی اسکالر ہلال احمد نے حزب المجاہدین کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے، تاہم ان کے اہل خانہ نے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے۔

پی ایچ ڈی اسکالر کے اہل خانہ کا پھر احتجاج

لاپتہ ہلال احمد کی بھابی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ ہلال نے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے اور ہمیں نہیں پتہ ہے کہ وہ کہاں گیا ہے۔ ہم سیکورٹی ایجنسیز سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ ہمارے بیٹے کو گھر بھیج دیجیے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'پولیس کا دعویٰ کہ ہلال احمد نے عسکریت پسندوں میں شمولیت اختیار کی ہے، سراسر جھوٹ ہے۔ ان پر الزامات لگائے گئے ہیں۔ وہ ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شمولیت اختیار نہیں کر سکتے ہیں۔ ہلال احمد کو کسی سیکیورٹی ایجنسی نے اغوا کیا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.