عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر Awami National Conference president بیگم خالدہ شاہ Begum Khalida Shah نے کہا ہے بی جے پی اور آر ایس ایس جموں و کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور 2019 میں دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے کا اس مقصد کی طرف پہلا قدم تھا جس کا تصور جن سنگھ نے کیا تھا۔جو کہ اب آر ایس ایس ہے۔
بیگم خالدہ شاہ نے ان باتوں کا اظہار اپنے والد شیخ محمد عبداللہ کی 116ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش Sheikh Abdullah on his 116th birth anniversaryکرنے کے دوران کیا۔
اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر بیگم خالدہ شاہBegum Khalida Shah نے کہا کہ شیر کشمیر کی جدوجہد ایک کھلی کتاب ہے اور انہیں عوام کو غربت اور محکومی سے نکالنے میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا جبکہ ایک رہنما، استاد، دوست اور فلسفی کے طور پر ان کی خدمات کویاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : کون ہیں شیخ محمد عبداللہ؟
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ خطوں کو بندوق کے بل پر دو حصوں میں تقسیم میں کیا گیا جوکہ یکطرفہ فیصلے تھا ۔ انہوں نے کیا لوگ جموں و کشمیر ریاست کے آئین اور ہندوستان کے آئین کی اس سنگین خلاف ورزی کو کبھی بھی قبول نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : جموں: شیخ محمد عبداللہ کو یاد کیا گیا