ETV Bharat / state

'ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد، آکسیجن سپلائی میں اضافہ کیا جا رہا ہے' - Defence Research & Development Organization

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر کووڈ 19 کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس سلسلے میں شہر میں صحت کی مختلف سہولیات اور کووڈ کیئر سنٹرز میں بستروں کی گنجائش کو بڑھایا جارہا ہے۔

'ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد، آکسیجن سپلائی میں اضافہ کیا جا رہا ہے'

author img

By

Published : May 14, 2021, 8:18 AM IST

ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سری نگر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو قابو کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

تفصیلات دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ کووڈ 19 ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو یقینی بنانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے جس میں ماسک پہننا، ہاتھ دھونا، حفظان صحت اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنا شامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ضلع بھر میں ویکسینیشن مہم بھی شروع کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر کووڈ 19 کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس سلسلے میں شہر میں صحت کی مختلف سہولیات اور کووڈ کیئر سنٹرز میں بستروں کی گنجائش کو بڑھایا جارہا ہے۔

اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ 500 بستروں پر مشتمل اسپتال تعمیر کیا جارہا ہے اور جلد ہی اس کا آغاز ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ، ایس ایم ایچ ایس، کشمیر نرسنگ ہوم، جے ایل این ایم ہسپتال اور پی ایچ سی چھانہ پورہ میں مختلف میڈیکل آکسیجن پلانٹس لگا کر آکسیجن کی فراہمی کی کافی مقدار دستیاب کردی گئی ہے جبکہ آکسیجن کے نظام کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مزید آکسیجن پلانٹس بھی شامل کردیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ کووڈ 19 سے متعلق سوالات کے بارے میں عام لوگوں کو سہولت فراہم کرنے اور اس طرح کے امور کے منظم طریقے سے ازالہ کو یقینی بنانے کے لئے ڈی ڈی ایم اے نے 24/7 ہیلپ لائن قائم کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.