سرینگر: سی ڈی اسپتال سرینگر کے ڈاکٹروں نے ایک مریض کے تیمار داروں کی جانب سے ان پر مبینہ حملے کے خلاف ہڑتال کی ہے۔ بدھ کے روز ڈاکٹروں کی جانب سے کی گئی اس ہڑتال کی وجہ سے اسپتال میں فی الحال او پی ڈی خدمات متاثر ہوچکی ہیں جس کے نتیجے میں علاج کی غرض سے اسپتال آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ Beating with Doctors at CD Hospital in Srinagar
اطلاع کے مطابق گزشتہ کل ایک مریض کے ساتھ چند افراد جس میں ایک ڈی ڈی سی ممبر اور اس کا حفاظتی اہکار بھی شامل ہیں نے ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹروں کے ساتھ بدتمیزی اور مار پیٹ کی ہے جب کہ اسپتال کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ ڈاکٹر زید کے مطابق 7 جون کو ایک مریضہ کو اسپتال میں ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ لیکن شام کے وقت مریض کی حالت بگڑ گئی اور جب جانچ کے دوران ڈاکٹر مریض کی حالت مستحکم کرنے کی کو شش کر رہے تھے کہ اس بیچ مریض کے ساتھ موجود افراد نے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کے ساتھ بدتمیزی کی اور مار پیٹ کرنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں:
- اٹھارہ ماہ بعد پہلی مرتبہ سی ڈی ہسپتال میں 10 سے کم کورونا مریض داخل
- مینڈھر: مار پیٹ کے بعد ڈاکٹروں کی ہڑتال
وہیں اس دوران اسپتال کی املاک کی بھی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ ڈاکٹروں کے ساتھ مارپیٹ اور بدتمیزی کرنے والے ان مذکورہ افراد میں ایک ڈی ڈی سی ممبر اور ان کا محافظ بھی بتایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے پیش آئے اس واقعہ کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کر کے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔