ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں بیس مارچ تک موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان - کشمیر میں خراب موسم کی پیشن گوئی

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے وادی کشمیر میں 20 مارچ تک خراب موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران کہیں کہیں بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ Weather Forecast in Kashmir

کشمیر میں بیس مارچ تک موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 11:50 AM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 20 مارچ تک موسمی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 18 سے 20 مارچ تک کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشیں ہو سکتی ہیں اور اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اس دوران بھاری بارشیں یا بھاری برف باری ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کسانوں سے اس وقفے کے دوران اپنے باغوں کی دوا پاشی کرنے سے احتراز کرنے کی تاکید کی ہے۔ ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 6 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 1 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Weather Update مہاراشٹر میں تین دنوں تک غیر موسمی بارش کے آثار

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4 اعشاریہ 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3 اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4 اعشاریہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 اعشاریہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قصبہ دارس جو سائبیریا کے بعد دنیا کی دوسری سرد ترین جگہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.