ETV Bharat / state

Azad Censures Rebels: ’گھر واپسی‘ کرنے والے لیڈران کا ’گھر‘ ہی باقی نہ رہا، آزاد - ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی

غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی کو ترک کرکے واپس کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے لیڈران الیکشن ہی نہیں لڑ سکتے کیونکہ ان کا حلقہ انتخاب ہی باقی نہ رہا۔G N Azad on Rebel Leaders rejoining Congress

کانگریس میں واپس شامل ہونے والے لیڈران پر غلام نبی آزاد کا رد عمل

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 8:33 PM IST

کانگریس میں واپس شامل ہونے والے لیڈران پر غلام نبی آزاد کا رد عمل

سرینگر: ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے اُن کی پارٹی ترک کرکے واپس کانگریس کا ہاتھ تھامنے والے لیڈران کے حوالہ سے کہا کہ جو لیڈران انکی پارٹی چھوڑ کر واپس کانگرس میں شامل ہوئے ہیں ان کی اپنی کانسچونسی (حلقہ انتخاب) بھی باقی نہیں رہی اور وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے ہیں۔ Ghulam nabi azad on Rebel Leaders

آزاد نے جمعہ کو سرینگر میں کہا کہ ’’حد بندی کے بعد ان لیڈران کے اسمبلی حلقے یا تو ریزرو رکھے گئے یا ڈی ریزرو کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ کوئی انتخاب نہیں لڑ سکتے ہیں۔‘‘ انکا کہنا ہے کہ وہ انکے قریبی ساتھی رہ چکے تھے اور اس کی قدر کرتے ہوئے انہوں نے انکو پارٹی میں عہدے دئے تھے۔ آزاد نے کہا کہ ’’جن کانگرس لیڈران نے ان کا استقبال کیا شاید انکو معلوم نہیں ہوگا کہ انکے اسمبلی حلقے بھی ان سے چھنے گئے ہیں۔‘‘

یاد رہے کہ آزاد کے قریبی ساتھی اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تارا چند نے آزاد کی پارٹی کو الوداع کرکے واپس کانگرس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس کے علاوہ پیرزادہ سعید، ایم کے بھردواج اور دیگر انیس لیڈران نے کانگرس میں واپسی کی ہے۔ پیرزادہ سعید حلقہ انتخاب کوکرناگ سے چھ مرتبہ اسمبلی رکن رہ چکے ہیں تاہم حد بندی کے بعد اس حلقے کو شیڈول ٹرائب آبادی کے لئے ریزرو کردیا گیا ہے یعنی پیرزادہ اس حلقے سے انتخاب نہیں لڑ پائیں گے۔ وہیں ایم کے بھردواج کا بشنہ حلقہ بھی ریزیرو کر دیا گیا ہے۔

غلام نبی آزاد نے کانگریس سے استعفی دینے کے بعد گزشتہ برس اکتوبر میں ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی کی بنیاد رکھی جس میں کانگرس کے بیشتر لیڈران شامل ہوئے تھے۔ تارا چند اور پیر زادہ محمد سعید نے کانگرس اور لوگوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کانگرس کو چھوڑ کر بڑی غلطی کی تھی اور غلطی کا احساس ہونے کے بعد انہوں کانگرس میں واپس شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

راجوری میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر آزاد نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ’’ان افسوسناک واقعات سے کشمیر کے مسلمانوں کو ہی خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے کیونکہ ہزاروں کشمیری طلباء ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں ہیں اور ہزاروں افراد نوکری یا تجارت کے لئے گئے ہیں جہاں وہ ان واقعات کے پیش آنے کے بعد خوفزدہ ہوتے ہیں اور خود کو غیر محفوظ تصورت کرتے ہیں۔‘‘Ghulam nabi azad on Rajouri Killing

غور طلب ہے کہ پولیس کے مطابق راجوری میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے چار عام شہریوں کو انکے گھروں میں ہلاک کیا جبکہ فائرنگ کے واقعے کے اگلے دن بم دھماکے میں دو کمسن بچے بھی ہلاک ہوئے۔ اس واقع کے بعد راجوری اور پونچھ اضلاع میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.