ETV Bharat / state

'نماز جمعہ کے لیے بڑی تعداد میں جمع نہ ہوں' - جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے قوی علامات و امکانات

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید متو نے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اجمتاعی طور پر نمازِ جمعہ سے احتیاط برتی جائے۔

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید متو

author img

By

Published : Mar 13, 2020, 11:19 AM IST

جنید متو نے کہا کہ ' میری رائے ہے کہ جمعہ کے اجتماعی نمازوں سے اجتناب کیا جانا چاہئے'۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس طرح کے واضح حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اجتماعی نمازوں کے اہتمام سے اجتناب کریں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے تیزی سے پھیلنے والے اس متعدی مرض کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کو الرٹ پر رکھا ہے۔

دونوں مرکزی علاقوں میں مریضوں میں کورونا وائرس کے قوی علامات پائے جانے کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریسی عمل کو بند کر دیا ہے، وہیں جموں میں سنیما ہالز کو بھی 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.