جموں و کشمیر بینک میں گزشتہ دو ہفتوں سے بنکنگ ایسوسیٹ اسامیوں کے لیے امتحانات لیے جارہے ہیں تاہم پیر سے وادی میں ہوئی بھاری برفباری کی وجہ سے آمد و رفت درہم برہم ہے جس کے نتیجے میں درجنوں امیدوار امتحانات مراکز پر وقت پر نہیں پہنچ پائے۔
سنیچر کو بھی ان اسامیوں کے لیے امتحانات منعقد کیے گئے لیکن وادی میں دوبارہ ہوئی برفباری سے آمد ورفت درہم برہم ہوئی ہے جس سے امیدوار مراکز پر نہیں پہنچ سکے۔
تازہ برفباری سے سڑکوں پر پھسلن ہونے کی وجہ سے گاڑیاں معمول سے نہیں چلا پا رہی تھی جس سے مسافر آمدو رفت سڑکوں سے تقریباً غائب ہی رہا۔
یہ بھی پڑھیں: برفباری کے دوران پرندوں کے پالنہار
گزشتہ دنوں سے امیدواروں نے متعدد بار لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور جے کے بنک حکام سے امتحانات دوبارہ منعقد کرنے کی تلقین کی تاہم آج تک جے کے بنک حکام کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر بینک کی جانب سے ایک ہزار سے زیادہ بنکنگ ایسوسیٹ اسامیوں کے لیے امتحانات منعقد کیے جا رہے ہیں۔ قریباً دو لاکھ امیدوار ان امتحانات میں شامل ہو رہے ہیں۔