ETV Bharat / state

Infiltrator killed in Poonch پونچھ میں فوج نے دراندازی کرنے والے کو گولی مارکر ہلاک کردیا - جموں و کشمیر خبر

ضلع میں پونچھ لائن آف کنٹرول پر سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کرنے والے ایک در انداز کو بھارتی فوج نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

دراندازی کرنے والے کو گولی مارکر ہلاک کردیا

author img

By

Published : May 20, 2023, 12:31 PM IST

سری نگر: فوج نے مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع میں پونچھ لائن آف کنٹرول پر سرحد پار سے بھارتی علاقے میں گھسنے کی کوشش کرنے والے ایک درانداز کو مار گرایا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ اس کے پاس سے بہت سی چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے پیش نظر بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ایک فوجی افسر کا کہنا تھا کہ "ہفتہ کی صبح پونچھ میں مینڈھر ایل او سی پرتعینات فوجیوں نے کچھ حرکت دیکھی۔ اس کے بعد انہوں نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ اسی دوران فوجیوں کو اپنے علاقے میں کچھ دراندازوں کے آنے کی آواز سنائی دی جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی، جوابی کارروائی کے دوران فوج نے درانداز کی کوشش کرنے والے شخص کو مار گرایا۔
مزید پڑھیں: BSF Kills Pakistani Intruder in Arnia Sector جموں اور سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک در انداز ہلاک، ایک گرفتار
فوجی افسر نے مزید کہا کہ اس کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق منشیات کی اسمگلنگ سے جڑے لوگوں سے ہو سکتا ہے۔ اس کی شناخت اور دیگر کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پورے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ سرحدی علاقے میں لائن آف کنٹرول پر آئے دن بھارتی فوج کی جانب سے عسکریت پسند سمیت عام شہریوں کو سرحد پار کرنے پر حراست میں لیا جاتا ہے اور تحقیقات کے بعد انہیں واپس پاکستانی حکام کے حوالہ کردیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.