ETV Bharat / state

Army Chief Visit Kashmir: بھارتی فوج کے سربراہ کا دورہ کشمیر، جنرل منوج پانڈے نے ایل او سی کا دورہ کیا - سکیورٹی صورتحال جموں و کشمیر

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے ہفتے کے روز وادیٔ کشمیر کے دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچے۔ فوجی سربراہ نے بادامی باغ فوجی چھاؤنی میں فوج کے سینیئر افسران کے ساتھ ملاقات کی۔ فوجی سربراہ نے شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا بچشم جائزہ لیا اور وہاں پر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی ۔ Army Chief Visit Kashmir

army-chief-general-manoj-pande-on-two-day-visit-to-kashmir
بھارتی فوج کے سربراہ کا دو روزہ دورۂ کشمیر
author img

By

Published : May 21, 2022, 6:19 PM IST

Updated : May 21, 2022, 10:46 PM IST

سرینگر: بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے ہفتے کے روز وادیٔ کشمیر کے دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق "جنرل پانڈے اپنے دورے کے دوران وادی کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور یہاں تعینات فوجی افسران کی جانب سے کی گئی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے تمام معلومات حاصل کریں گے۔ "Army Chief Visit Kashmir۔ ذرائع نے بتایا کہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران فوجی سربراہ سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ جنرل منوج پانڈے جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا بھی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیں گے جس دوران اُنہیں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائے گی۔

army-chief-general-manoj-pande-on-two-day-visit-to-kashmir
بھارتی فوج کے سربراہ کا دو روزہ دورۂ کشمیر

ذرائع کے مطابق فوجی سربراہ اگلی چوکیوں پر جا کر وہاں پر بھی فوجی آفیسران کے ساتھ لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کریں گے۔فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا جس دوران اُنہیں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے ہفتے کو دو روزہ دورے پر سرینگر وارد ہوئے ۔اُن کے ہمراہ شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دیودی اور فوج کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ فوجی سربراہ نے شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا بچشم جائزہ لیا اور وہاں پر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

فوجی سربراہ کو وہاں تعینات کمانڈروں نے موجودہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر در اندازی کے خلاف جاری آپریشنز کے متعلق جانکاری فراہم کی‘۔اُن کے مطابق میٹنگ کے دوران فوجی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل منوج پانڈے کو ایل او سی پر سیز فائر معاہدے پر عملدر آمد کے ساتھ ساتھ فوج کی تیاریوں کے بارے میں بھی مکمل تفصیلات فراہم کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران آرمی چیف نے آفیسران پر زور دیا کہ لائن آف کنٹرول پر مزید چوکیس بڑھانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر فوجی چیف نے ایل او سی پر تعینات افواج سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ مختلف چیلنجوں کے باوجود بھی ہمارے جوان تن دہی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس سے قبل آرمی چیف کو بادامی باغ فوجی چھاونی میں ناردرن کمانڈر اور چنار کارپس کمانڈر نے وادی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔فوجی سربراہ کو بتایا گیا کہ کشمیر میں امن ، ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ۔آرمی چیف نے فوج کی جانب سے وادی کشمیر میں امن و امان کے قیام کی خاطر کی جانے والی کوششوں کی زبردست سراہنا کی۔

یاد رہے کہ جنرل منوج پانڈے نے 30 اپریل 2022 کو آرمی کے 29 ویں سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔اس ماہ کے اوائل میں جنرل پانڈے نے مرکزی زیر انتظام لداخ کا تین روزہ دورہ کیا تھا۔ لداخ کے دورے کے دوران جنرل پانڈے کو خطے کی سکیورٹی صورتحال اور ایل اے سی صورتِحال کے حوالے سے جانکاری دی گئی تھی۔اپنے دورے کے دوران جنرل پانڈے نے مشرقی لداخ کے فارورڈ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور وہاں تعینات فوجیوں سے گفتگو کی تھی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : May 21, 2022, 10:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.