جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پولیس نے آج نوگام علاقے میں جسم فروشوں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے۔اس گروہ میں چھ افراد گرفتار کئے گئے ہیں اور اس کاروبار کو میاں بیوی اپنے گھر میں چلا رہے تھے۔
پولیس نے بتایاکہ نوگام چارلی پورہ کے شبیر میر اور انکی اہلیہ شازیہ میر جسم فروشی کا یہ دھندہ چلا رہے تھے جن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انکے ساتھی عادل گلزار کے علاوہ مزید تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک خاتون سیکس ورکر شامل ہے۔
پولیس کے مطابق چھانہ پورہ باغ مہتاب علاقے میں گزشتہ ہفتے جسم فروشوں کے دھندے کی تحقیقات کے دوران نوگام کے سیکس راکٹ کا انکشاف ہوا۔ واضح رہے کہ 3 مارچ کو باغ مہتاب علاقے میں جسم فروشی میں ملوث چھ افراد کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔باغ مہتاب جسم فروشی کے دھندے میں ملوث ارشاد احمد بھٹ ساکنہ کدل بل پارمپور، محمد شفیع حجام ساکنہ کریم آباد پلوامہ پر پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انکو جیل میں رکھا ہے۔
مزید پڑھیں:Srinagar Prostitution Case سرینگر جنسی سکنڈل میں ملوث دو ملزمان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد
اس راکٹ میں پولیس نے چار خواتین (سیکس ورکرز اور دو افراد جو سرینگر کے رہنے والے ہیں) کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ جہاں یہ کام انجام دیا جارہا تھا اس مکان کے مالک پر بھی مقدمہ درج کرکے اس کو گرفتار کر لیاگیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مالک مکان نے ان افراد کو مکان کرایہ پر دینے سے قبل انکی پوچھ تاچھ نہیں کی تھی۔
پولیس نے اس واقع کے بعد تمام شہریوں سے درخواست کی تھی کہ اپنے مکانات، کمرے، دکانیں کرایہ پر دینے سے قبل کرایہ داروں کے متعلق وریرفیکسن کرے۔