ETV Bharat / state

ملازمین کی سالانہ پراپرٹی کی تفصیلات منظرعام پر لانے کا حکم - urdu news

صوبائی کمشنر پی کے پولے نے تمام ریونیو ملازمین کو اپنی سالانہ پراپرٹی ریٹرن 2021 کی تفصیلات فوری طور پر پیش کرنے کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

ملازمین کی سالانہ پراپرٹی تفصیلات لائی جارہی ہے منظر عام پر
ملازمین کی سالانہ پراپرٹی تفصیلات لائی جارہی ہے منظر عام پرملازمین کی سالانہ پراپرٹی تفصیلات لائی جارہی ہے منظر عام پر
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 11:55 AM IST

صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کہا کہ وادی کشمیر کے تمام ریونیو ملازمین کی سالانہ پراپرٹی ریٹرن کی تفصیلات کو منظر عام لایا گیا ہے۔ وہیں اگر کوئی ملازم تفصیلات فراہم کرنے میں حکم عدولی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔
صوبائی کمشنر نے کہا محکمہ مال کے ملازمین کے املاک ریٹرنز کی تفصیلات http://kashmirdivision.nic.in کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئیں ہیں۔
پی کے پولے نے تمام ریونیو ملازمین کو اپنی سالانہ پراپرٹی ریٹرن 2021 کی تفصیلات فوری طور پیش کرنے کے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
ہدایت میں سبھی تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں، گرداواروں، پٹواریوں، جونئیر اسسٹنٹس اور دیگر عہدیداران سمیت محکمہ ریونیو کے ملازمین کو سالانہ ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں 15 فروری سے پہلے اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائداد کی تفصیلات پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ تاکہ مزکورہ تفصیلات کو سرکاری ویب سائٹ پر وقت پر اپ لوڈ کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.