ETV Bharat / state

Tribute To Mirwaiz Ahmadullah Shah میرواعظ کشمیر مولانا احمداللہ شاہ کی 93 برسی کے موقع پر زبردست خراج

author img

By

Published : Jun 3, 2023, 8:18 PM IST

مولانا احمداللہ شاہ نے کشمیر میں شخصی مظالم کے خلاف اور عوام کے سیاسی اور سماجی حقوق کو بحالی کے حوالے سے وائس رائے ہند کو پیش کیے گئے تاریخی میمورنڈم میں دستخط کیے جس کے نتیجے میں آپ کو حکومتی سطح پر سخت تکالیف اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

anjuman-nusrat-ul-islam-pays-glowing-tribute-to-mirwaiz-ahmadullah-shah-ra-on-his-93nd-anniversary
میرواعظ کشمیر مولانا احمداللہ شاہ کی 93 ویں یوم وصال پر زبردست خراج پیش

سرینگر: انجمن نصرت السلام کے سابق صدر اور میر واعظ کشمیر مولانا احمداللہ شاہ کی 93 واں یوم وصال آج نہایت عقید اور احترام کے ساتھ منایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک مختصر اور خصوصی تقریب کے دوران انجمن نے مرحوم میرواعظ کی دینی، تبلیغی ،سماجی اور روحانی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدات ادا کرتے ہوئے انہیں ایک سچا عاشق رسول ﷺ متبع سنت اور شریعت و طریقت کے ایک پیشوا ہونے کے علاوہ انتہائی خلیق اور حسن اخلاق کا مجسمہ قرار دیا۔

مرحوم میر واعظ نے اپنے دور میں اُس وقت کی ایک عظیم وبا یعنی پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد مصطفیﷺ کی ختم نبوت کے خلاف رچائی جارہی سازشوں کا نہ صرف پردہ چاک کیا بلکہ اس فتنے کے خلاف عوام میں ایک زور دار تحریک چلاکر کشمیری مسلمانوں کو کفر اور ارتداد کی آندھی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی اور تادم وفات اپنے منصبی فرائض اور ذمہ داریاں خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیتے رہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مرحوم میرواعظ کو ہی کشمیر میں سب سے پہلے یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے کشمیر میں شخصی مظالم کے خلاف اور عوام کے سیاسی اور سماجی حقوق کو بحال کرنے کے حوالے سے وائس رائے ہند کو پیش کیے گئے تاریخی میمورنڈم میں دستخط کیے جس کے نتیجے میں آپ کو حکومتی سطح پر سخت تکالیف اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا اور مختلف بہانوں سے آپ کا قافیہ حیات تنگ کیا گیا۔

بیان میں مرحوم میرواعظ کی انجمن کے تئیں تعلیمی خدمات ،اصلاحات اور اپنی سرپرستی میں اسلامیہ اورینٹل کالج کا قیام اور دیگر سرگرمیوں کے تئیںزبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے مرحوم میرواعظ کو ایک مثالی شخصیت قرار دیا گیا۔اس دوران مرحوم میرواعظ کے ایصال ثواب کیلئے اسلامیہ اورینٹل کالج میں قرآن خوانی کی ایک پُرشکوہ مجلس آراستہ کی گئی جس میں اساتذہ، طلبااور عملہ نے حصہ لیا اور مرحوم میرواعظ سمیت بانی انجمن علامہ رسول شاہ انکے رفقا ، انجمن کے دیگر مرحوم صدور ، عہدیداران ، معاونین اور مخلصین کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں:Tribute to Mirwaiz Moulvi Farooq میرواعظ مولوی محمد فاروق کی برسی کے موقع پر شہدائے حول کو زبردست الفاظ میں خراج پیش

اس موقعے پر انجمن نے اپنے موجودہ صدر میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی مسلسل نظر بند پر بے افسوس اور تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.