ETV Bharat / state

Hazrat Fatima Anniversary: فاطمۃ الزہراؓ کے یومِ وصال پر انجمن اوقاف کا خراج - میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے Anjuman Awqaf Jamia Masjid on Hazrat Fatima Anniversary بیان میں کہا ہے کہ حضرت خاتون جنتؓ کی مبارک زندگی امتِ مسلمہ کی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کیلئے ہر دور میں نمونۂ کامل (Role Model) اور اسوۂ حسنہ ہے۔

Hazrat Fatima Anniversary: فاطمۃ الزہراؓ کے یوم وصال پر انجمن اوقاف کا خراج

author img

By

Published : Apr 5, 2022, 7:36 PM IST

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے خاتون جنت جگر گوشہ رسولﷺ سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کے یوم وصال کے موقع پر خاتون جنت کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ Anjuman Awqaf Jamia Masjid on Hazrat Fatima Anniversary۔ بیان میں انجمن نے اپنی اور نظر بند سربراہ میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کی جانب سے خاتون جنت، جگر گوشۂ رسول مقبولﷺ حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے یوم وصال کے موقع پر مخدومہ کائناتؓ کو ان کی بے مثال دینی اور اسلامی خدمات کے لیے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت و محبت پیش کیا ہے۔

انجمن نے بیان میں کہا ہے کہ حضرت خاتون جنت کی مبارک زندگی امت مسلمہ کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے لیے ہر دور میں نمونۂ کامل (Role Model) اور اسوۂ حسنہ ہے۔ Anjuman Awqaf Jamia Masjid on Hazrat Fatima Anniversary۔ چنانچہ علامہ اقبال ؒ نے اسی کو اپنے الفاظ میں یوں بیان کیا ہے۔ ؎ مزرع تسلیم را حاصل بتول مادراں را اسوۂ کامل بتول

بیان میں ملت کی خواتین پر زور دیا گیا کہ وہ حضرت خاتون جنت ؓ کی مقدس حیات طیبہ اور تعلیمات عالیہ کو اپنا کر اپنی زندگیوں میں ایک خوشگوار، مثبت اور اسلامی تبدیلی لائیں تبھی جاکر ایک فلاحی معاشرہ کے قیام کا خواب شرمندئہ تعبیر ہو سکتا ہے۔ Anjuman Awqaf Jamia Masjid Mirwaiz Detention۔ دریں اثناء، بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل تین سالہ نظر بندی سے کشمیری عوام میں شدید مایوسی اور بے چینی پائی جا رہی ہے اور حکام کے اس رویے کے خلاف برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ماہ رمضان کے تناظر میں موصوف کی رہائی پر زور دیا جارہا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.