ETV Bharat / state

Detention of Mirwaiz میرواعظ کی رہائی کو ممکن بنایا جائے، انجمن اوقاف

میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی طویل نظر بندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے کہاکہ میرواعظ کی شخصی اور مذہبی آزادی پر قدغن انسانی اور مذہبی حقوق کی بدترین پامالی ہے۔ واضح رہے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ سے ایک روز قبل یعنی 4 اگست 2019 کو علیحدگی پسند رہنما میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کو خانہ نظر بند کیا گیا تھا۔

anjuman-auqaf-demands-release-of-mirwaiz-farooq
میرواعظ کشمیر کی رہائی کو ممکن بنایا جائے،انجمن اوقاف
author img

By

Published : Aug 11, 2023, 6:37 PM IST

سرینگر:انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے 4 سال سے سربراہ انجمن میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی مسلسل نظر بندی پر شدید افسوس اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام کے اس رویے کی مذمت کی ہے۔ انجمن نے کہا کہ آج مسلسل 207 واں جمعتہ المبارک ہے جب کشمیر کے سب سے بڑے مذہبی رہنما میرواعظ کو قدغنوں اور نظر بندی کے سبب نہ تو نماز جمعہ جیسا اہم دینی فریضہ ادا کرنے اور نہ ہی اپنی منصبی ذمہ داریاں پوری کرنے کی اجازت دی گئی اور اس طرح کشمیر کی عظیم عبادتگاہ جامع مسجد کے صدہا سالہ منبر ومحراب میرواعظ کی دعوت و تبلیغ سے خاموش رہا۔

انجمن نے یہ بات زور دیکر کہی کہ میرواعظ کی شخصی اور مذہبی آزادی پر قدغن انسانی اور مذہبی حقوق کی بدترین پامالی ہے جو نہ صرف حد درجہ قابل تشویش ہے بلکہ مسلمہ جمہوری قدروں کے بھی منافی ہے اور اس کے خلاف انسانی،جمہوری اور مذہبی اقدار پر یقین رکھنے والوں کو آواز اٹھانی چاہیے۔

مزید پڑھیں:Mirwaiz Umar 4 years of detention: میرواعظ کی خانہ نظر بندی کے چار سال، جامع مسجد سرینگر میں خاموش احتجاج

بیان میں کہا گیا کہ حکومت کی طرف سے نہ صرف باقی تمام مذہبی سرگرمیوں کی اجازت دی جارہی ہے اور حکومت انہیں اپنا بھر پور تعاون اور سہولیات بھی فراہم کررہی ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ میرواعظ کشمیر جو کہ جموں وکشمیر کے عوام کے مذہبی پیشوا ہیں انہیں اپنے فرائض انجام دینے سے زبردستی روکا جا رہا ہے۔ انجمن نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ میرواعظ کی رہائی کے تناظر میں عوام کے ہر طبقے کی بار بار اپیلوں کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے اور اس معاملے میں ان کا رویہ شدید منفی ہے۔

واضح رہے کہ چار سال قبل 5اگست 2019 کو دفعہ 370کی منسوخی سے ایک روز پہلے مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے لیڈران و کارکنان، انسانی حقوق کارکنان کے علاوہ علیحدگی پسند لیڈران کو بھی نظر بند / گرفتار کیا گیا تھا۔ خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370کی منسوخی کے کئی ماہ بعد مین اسٹریم سیاسی لیڈران کو رہا کیا گیا تاہم میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق ابھی بھی اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.