ETV Bharat / state

Anantnag Encounter انکاونٹر میں ہلاک ڈی ایس پی کی نعش سری نگر ان کے گھر پہنچی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں تین اعلی سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جن میں ایک ڈی ایس پی بھی شامل ہے۔

Killed dysp body reached home
Killed dysp body reached home
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 7:07 AM IST

Updated : Sep 14, 2023, 8:19 AM IST

بڈگام: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکر ناگ علاقے میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں فوج کا سی او (کرنل)، میجر اور جموں وکشمیر پولیس کے ڈی ایس پی سمیت تین اعلیٰ افسران ہلاک ہوئے ہیں۔ ڈی ایس پی ہمایوں کی نعش گذشتہ روز ان کے گھر سرینگر کے علاقہ ہمہامہ پہنچی۔ ان کی نعش پہنچتے ہی ان کے گھر میں کہرام مچ گیا۔

سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سرینگر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہلاک شدہ ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خراج عقیدت پیش کیا جس میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ڈی جی پولیس دلباغ سنگھ سمیت آرمی، سی آر پی ایف اور سول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ انکاونٹر میں جاں بحق ڈی ایس پی ہمایوں کو ایل جی منوج سنہا نے خراج پیش کیا

ڈی جی پی جموں و کشمیر دلباغ سنگھ نے گڈول، کوکرناگ، اننت ناگ میں ایک تصادم میں جموں و کشمیر پولیس اور فوج کے بہادر افسروں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ڈی جی پی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ تین جوان بہادروں کرنل منپریت سنگھ، 19 آر آر کے میجر آشیش دھوناک اور جموں و کشمیر پولیس کے ریٹائرڈ آئی جی غلام حسن بھٹ کے بیٹے ہمایوں مزمل بھٹ کی ہلاکت پر بہت افسردہ ہیں۔

ڈی جی پی نے کہا ہے کہ ہر جانی نقصان افسوسناک ہے اور ان افسران کی ہلاکت میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ڈی جی پی نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی پوری پولیس فورس ان اہلکاروں کے گھر والوں کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Last Updated : Sep 14, 2023, 8:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.