دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز دارالحکومت دہلی میں جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور پارٹی لیڈروں کو اس کے لیے تیار رہنے کے لیے میٹنگ کی صدارت کی۔ شاہ نے اپنی رہائش گاہ پر جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کور گروپ کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی جو تقربیاً تین گھنٹے تک جاری رہی۔Amit Shah Meeting With JK BJP Leaders
یہ میٹنگ ایسے وقت میں منعقد ہوئی جب کانگریس پارٹی کے سینیئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کانگریس سے استعفیٰ دیکر جموں وکشمیر میں ایک نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ وہیں بی جے پی رہنماؤں کے مطابق میٹنگ میں جموں و کشمیر میں حد بندی کی مشق سمیت سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر بات چیت کی گئی۔Ghulam Nabi Azad resigns
میٹنگ میں جموں و کشمیر بی جے پی صدر رویندر رینا، مرکزی وزیر جتیندر سنگھ، سینیئر رہنما دیویندر سنگھ رانا، ممبر پالیمنٹ جوگل کشور اور شکتی راج پریہار نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ترون چگ، یو ٹی میں پارٹی کے امور کے انچارج آشیش سود بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے پارٹی لیڈروں سے جموں و کشمیر میں زمینی سطح پر کام کرنے اور پارٹی کو کشمیر صوبے میں بھی مضبوط کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے پت تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے انتخابات کے ساتھ ساتھ زمینی سلامتی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ وادی میں ٹارگٹ کلنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔bjp Core Leaders Meeting with Amit Shah
وہیں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی جمعہ کے روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ ایسا خیال ہے کہ ووٹر لسٹ پر نظرثانی کی جاری مشق کی تکمیل کے بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔ ذرائع نے اگرچہ اس سال انتخابات کے انعقاد کے امکان کو رد کیا ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کے روز دہلی میں جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، بھارتی فوج کے سربراہ منوج پانڈے، را کے سربراہ سمنت گوئل موجود تھیں۔ میٹنگ آج دوپہر مرکزی وزیر داخلہ کے افس نارتھ بلاک میں تقربیاً 3 بجے شروع ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: Review Meeting on JK Security امت شاہ کی صدارت میں جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر اجلاس منعقد