ETV Bharat / state

پی ڈی پی رہنما سرتاج مدنی کی رہائی - سرتاج مدنی کی رہائی

رواں ماہ کی 24 تاریخ کو دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ممکنہ کل جماعتی میٹنگ کے انعقاد کی پیش رفت بعد جہاں جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں تو وہیں پی ڈی پی کے سینیئر رہنما اور محبوبہ مفتی کے ماموں سرتاج مدنی کو کئی مہینوں کی قید کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

مذاکرات کی پیشترفت کے بیچ محبوبہ مفتی کے ماموں کی رہائی

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 3:59 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے ماموں سرتاج مدنی کو 6 ماہ کے تک ایم ایل اے ہاسٹل میں قید کیے جانے کے بعد آج رہا کر دیا گیا۔

سرتاج مدنی کی رہائی ایسے وقت میں ہوئی جب جموں و کشمیر کے مین اسٹریم سیاستدانوں اور مرکزی حکومت کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا جموں و کشمیر میں سیاسی عمل شروع ہو رہا ہے؟

پی ڈی پی ترجمان نے سرتاج مدنی کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ سرتاج مدنی کو گزشتہ برس 20 دسمبر کو حراست میں لیا گیا تھا اور 4 دن بعد 24 دسمبر 2020 کو انہیں ایم ایل اے ہاسٹل منتقل کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.