ETV Bharat / state

Amarnath yatri 7th batch: چھ ہزار سے زائد یاتری جموں سے کشمیر روانہ - بھگوتی نگر جموں بیس کیمپ

جمعرات کو یاتریوں کا ساتواں قافلہ جموں بیس کیمپ سے کشمیر کی اور روانہ ہوا۔

Amarnath yatri 7th batch
Amarnath yatri 7th batch
author img

By

Published : Jul 6, 2023, 2:10 PM IST

جموں: جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں سطح سمندر سے 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی اونچائی پر واقع شری امرناتھ جی گپھا کی یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کے روانہ ہونے کا سلسلہ انتہائی جوش وخروش کے ساتھ جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 6 ہزار 5 سو 54 یاتری بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ یاتری 272 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان یاتریوں میں سے 2690 یاتری بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے جن میں 1928 مرد، 736 خواتین، 20 بچے اور 6 سادھو شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ننون، پہلگام بیس کیمپ کے لئے 3864 یاتری روانہ ہوئے جن میں 3125 مرد، 634 خواتین، 5 بچے، 89 سادھو اور 6 سادھویں شامل تھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا میں اب تک 72 ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کے درشن کئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 62 دنوں پر محیط یہ سالانہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra chadi mubarak امسال دو ’شراون ماس‘ کے بیچ ہورہی ہے یاترا، مہنت دپیندرا گری

جموں و کشمیر انتظامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔ یاترا کے دوران رواں برس متعدد ڈرونز کے ذریعے بھگوتی نگر جموں سے لے کر مقدس گھپا تک چوبیس گھنٹے نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ درجنوں ڈرونز امر ناتھ یاتریوں کی نقل وحرکت پر نظر گزر رکھے ہوئے ہیں۔ ادھر، یاترا سے قبل ہی جموں کے سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور مقامی لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ مشتبہ شئی کے بارے میں وہ فوری طورپر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کریں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.